یونائیٹڈ گروپ کے کیخلاف دھندلی کی وجہ سے نادرا کا سسٹم ڈاون کیا گیا ہے،چیئرمین سید اشفاق حسین شاہ

اسلام آباد(آئی ایم ام) پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات میں امیدوار برائے چیئرمین سید اشفاق حسین شاہ نے کہا ہے کہ یونائیٹڈ گروپ کے کیخلاف دھندلی کی وجہ سے نادرا کا سسٹم ڈاون کیا گیا ہے،ہمارے ووٹرز دور دور سے آئے ہیں مگر یہ صورت حال مختلف ہے، صبح لوگوں کو دیکھ کر ان کو شکست نظر آنے لگی تو سسٹم فیل ہوگیا۔ پاکستان انجنئیرنگ کونسل کے انتخابات میں نادرہ سسٹم کی خرابی پر چیئرمین کے امیدوار سید اشفاق حسین شاہ و دیگر نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ جس سسٹم پر ہمیں شک تھا وہی ہوا، نادارہ کا یہ سسٹم الیکشن کے دوران ہی کیوں فیل ہوا۔ اس الیکشن کے حوالے سے ہمارے بہت زیادہ خدشات ہیں، انجنئیرنگ کونسل بھی فیل ہوچکی ہے ۔

نادارہ مکمل فیل نظر آیا یہ کیسا نظام ہےجس پر اربوں کھربوں خرچ کئے گئے ہیں مگر سسٹم فیل ہے، کیا اربوں روپے خرچ کرکے بننے والا نادرہ کا نظام اس لئے بنایا گیا تھا، ہزاروں انجنئیرز آئے ہیں لیکن سسٹم ہی بیٹھ گیا، اس موقع پر انجنئیر محمد اظہر نے کہا کہ آج پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات ہورہے ہیں، صبح آٹھ بجے الیکشن کا آغاز ہوا تھا گیارہ بجے کے بعد نادارہ کا سسٹم بیٹھ گیا اور پچھلے ساڑھے تین گھنٹے سے سسٹم ڈاؤن ہے، ہمارے ووٹرز تاحال انتظار میں رہنے کے بعد واپس جارہے ہیں،سسٹم ڈاون ہونے پر ہمیں خدشہ ہے کہ یونائیٹڈ گروپ کے کیخلاف دھندلی کا پلان بنایا گیا ہےنادارہ سسٹم کیخلاف ہمارا احتجاج ہے،دوسرا گروپ حکومت حمایت یافتہ ہے۔ہمیں اللہ نے موقع دیا تو اس سسٹم کو بہتر کریں گے۔

تازہ ترین

September 21, 2024

جبری تبدیلی مذہب عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،فرحت اللہ بابر

September 21, 2024

ملک میں قوانین موجود ہیں آپ فتووں کی فیکٹریاں نہیں لگا سکتے،حنیف عباسی

September 21, 2024

بلاول بھٹوکی36 ویں سالگرہ، ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں کیک کاٹاگیا

September 21, 2024

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 2 اکتوبر کی بعد از دوپہر کو خصوصی چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعہ لندن سے براستہ دوبئی ملتان پہنچے گی

September 21, 2024

اینٹی نارکوٹکس فورس نے جنوبی پنجاب میں اہم کاروائی کی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی