نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم کا ڈی چوک میں مبارک ثانی کیس کے فیصلے کے خلاف احتجاجی جلسے سے خطاب

اسلام آباد (آئی ایم ایم) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ قادیانیوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین قانون اور شعار اسلام کے منافی ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی ٰ اس فیصلے کو واپس لیں،کیو نکہ قادیانیوں کا غیر مسلم ہو نا ایک طے شدہ اور پوری قوم کو متفقہ فیصلہ ہے، 1974کی اسمبلی نے متفقہ طور پر قانون پاس کیا تھا کہ قادیانی غیر مسلم ہیں وہ خود کو مسلمان نہیں کہہ سکتے اور نہ ہی اپنی عبادت گاہ بنا سکتے ہیں اورنہ ہی پاکستان میں شعار اسلام کو اپنا سکتے ہیں، انھوں نے کہا سپریم کورٹ کے فیصلے سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہو ئی ہے، قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے کی وجہ سے پوری قوم پریشانی میں ہے،یہ صرف ایک قانونی مسئلہ کے بجائے، ایمان اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کا معاملہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے سپریم کورٹ کے مبارک ثانی کیس کے ٖفیصلے کے خلاف ڈی چوک میں دینی جماعتوں احتجاجی جلسہ عام سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔

میاں محمد اسلم نے کہا پاکستانی قوم اور پارلیمنٹ کی جا نب سے طے شدہ مذہبی نکات کو جان بوجھ کر اٹھایا جا رہا ہے، ججز آئین اور اسلام کے پابند ہیں،پاکستان کی عوام اور دینی جماعتیں،علماء اور اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے اسلامی تشخص پر حملوں کو مسترد کرتی ہے،میاں محمد اسلم نے کہا مبارک ثانی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے نے احمدیوں کو سہولت فراہم کی ہے، سپریم کورٹ ازخود نوٹس کے ذریعے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور اپنے فیصلے سے متعلق ابہام دور کرے۔

تازہ ترین

September 21, 2024

جبری تبدیلی مذہب عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،فرحت اللہ بابر

September 21, 2024

ملک میں قوانین موجود ہیں آپ فتووں کی فیکٹریاں نہیں لگا سکتے،حنیف عباسی

September 21, 2024

بلاول بھٹوکی36 ویں سالگرہ، ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں کیک کاٹاگیا

September 21, 2024

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 2 اکتوبر کی بعد از دوپہر کو خصوصی چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعہ لندن سے براستہ دوبئی ملتان پہنچے گی

September 21, 2024

اینٹی نارکوٹکس فورس نے جنوبی پنجاب میں اہم کاروائی کی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی