اسلام آباد (آئی ایم ایم)صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملکی سلامتی کے لئے جان کا نذرانہ پیش کر کے نشان حیدر پانے والے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کو ان کے یوم شہادت پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
منگل کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ راشد منہاس شہید نے ملکی سلامتی کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا، پوری قوم راشد منہاس شہید کے جذبہ شہادت ، حب الوطنی اور قربانی کو سلام پیش کرتی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ راشد منہاس شہید جیسے بہادر جوانوں پر قوم کو فخر ہے، پوری قوم اپنے شہدا کی احسان مند ہے اور وہ شہدا کی قربانیوں کو ياد رکھے گی۔صدر مملکت نے راشد منہاس شہید کیلئے بلندی درجات کی دعا کی۔