سی ڈی اے مزدور یونین سی بی اے کمیٹی پارلیمنٹ لاجز اینڈ ہاسٹل کی طرف سے قائدین مزدور یونین کے اعزاز میں شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد

اسلام آباد (آئی ایم ایم)سی ڈی اے مزدور یونین سی بی اے کمیٹی پارلیمنٹ لاجز اینڈ ہاسٹل کے زیر اہتمام ترقی پانے والے ملازمین میں لیٹرتقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب کا اہتمام گورنمنٹ ہاسٹل میں کیا گیا جس میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،صدراورنگزیب خان،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی،سپریم ہیڈصوفی محمودعلی،حاجی صابرحسین،حاجی مشتاق احمد شاہد،سردار محمد آصف،علی اصغر مانی بٹ،ملک عاصم،چوہدری منیر،چوہدری طارق گجر،چوہدری واجد گجر،چوہدری ابرار،بابر حسین،سلطان بہادر،بابررشید،قاری عمردراز،چوہدری نثار،صلاح الدین خان،راجہ شکیب الحسن،چوہدری صبور سمیت سی بی اے کمیٹیوں کے نمائندگان اور ملازمین نے کثیرتعدادمیں شرکت کی،تقریب میں ترقی پانے والے ملازمین نے سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد ین کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین ہی حقیقی تنظیم ہے جو ملازمین کی بلاتفریق خدمت کر رہی ہے اور یقینا ایسے فیصلوں سے ملازمین کے تمام مسائل حل ہونگے اور انکے گھر میں خوشحالی آئے گی۔

ہم تمام ملازمین کی پروموشن کروانے پر قائدین کا شکریہ اداکرتے ہیں،تمام ملازمین سی ڈی اے مزدور یونین کے ساتھ ہیں اور اپنی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہیں اور انشاء اللہ ریفرنڈم میں تمام ملازمین سی ڈی اے مزدور یونین کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین نے ہمیشہ مزدورکاز کے لیے جدوجہد کی اور اپنے عمل سے ثابت کیا کہ مزدور یونین ہی مزدوروں کی نمائندہ تنظیم ہے جو ہر محاذ پر ملازمین کے حقوق کا تحفظ کرنا جانتی ہے، ہم نے ریفرنڈم میں جو وعدے کیے تھے آج الحمد للہ اسکی تکمیل کررہے ہیں اورہم سات ہزارسے زائد فیلڈسٹاف کی پروموشن کرواچکے ہیں جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی،سی ڈی اے مزدور یونین کو اپنے کارکنوں پر فخر ہے،ماضی میں فیلڈسٹاف ملازمین کو نظراندازکرکے ایسے قوانین بنائے گئے جن سے ان ملازمین کی ترقیاں رک گئیں لیکن ہم نے ملازمین کے لیے تیس سے زائد مختلف کیٹگریاں سی ڈی اے بورڈ سے منظور کروائیں اورادارے کے مالی،بیلدار،والومین و دیگر فیلڈسٹاف جو اسی سکیل میں ریٹائرڈ ہو جاتاتھااسکی پروموشن کے لیے تعلیم کی شرط کا خاتمہ کروایا جس سے ادارے کے ہزاروں ملازمین مستفید ہونگے اور وہ اگلے سکیل میں ترقی حاصل کر سکیں گے۔

ہم نے ان مشکل ترین حالات میں ملازمین کو 20فی صد مہنگائی الاؤنس دلوایا اور تمام الاؤنسزمیں 50سے 100فی صد اضافہ کروایا جبکہ نام نہادلیڈروں نے اپنی دیہاڑی لگانے کے علاوہ مزدوروں کے لیے کچھ نہیں کیا اور پلاٹوں کے نام پر ملازمین کو بیوقوف بناتے رہے اوراب ریفرنڈم کے نام پر دوبارہ ملازمین کو ورغلارہے ہیں لیکن سی ڈی اے کا باشعور مزدور انکی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیں گے اور فتح انشاء اللہ سی ڈی اے مزدور یونین کی ہو گی،اس موقع پر انھوں نے سی ڈی اے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ طور پر سی بی اے کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے ملازمین کودرپیش مسائل حل کریں تاکہ مزدوروں میں پائی جانے والی بے چینی کاخاتمہ ہو سکے،تقریب کے اختتام پر قائد مزدورچوہدری محمد یٰسین نے تمام پروموٹ ہونے والے ملازمین میں ترقی کے لیٹرزاور ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین میں تحائف تقسیم کیے۔

تازہ ترین

November 27, 2024

تنظیم مغلیہ پاکستان کے قائد کی سندس فا ئونڈیشن آمد، بچوں میں تحائف تقسیم کئے

November 26, 2024

ملک کے سیاسی حالات، احتجاج اور راستوں کی بندش پر کاروباری برادری پھٹ پڑی

November 25, 2024

سینیٹر دنیش کمار کا کموڈیا میں قائم بین الاقوامی پارلیمان کے ایک اہم سیشن سے خطاب

November 25, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے

November 25, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر قریشی کا اقتصادی بحالی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر زور

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ