سینیٹر روبینہ خالد کا سندھ کی وزیر صحت اور آبادی ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کے ساتھ بی ایس پی نشوونما پروگرام پر تبادلہ خیال

کراچی(آئی ایم ایم)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے سندھ کی وزیر صحت و آبادی ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو سے بی آئی ایس پی نشوونما پروگرام پر تفصیلی بات چیت کے لیے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران سینیٹر روبینہ خالد نے پاکستان میں غریب اور مستحق خواتین اور بچوں میں صحت اور غذائیت کے چیلنجوں سے نمٹنے میں بینظیر نشوونما پروگرام کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اس پروگرام کا مقصد حاملہ خواتین اور دو سال سے کم عمر کے بچوں کی غذائی حالت کو بہتر بنانا ہے۔ اس اقدام کو سٹنٹنگ کو روکنے، حمل کے دوران وزن میں اضافہ، خون کی کمی اور مائیکرو نیوٹرینٹ کی کمی پرقابو پانے کیلئے ماں اور بچے کی ابتدائی صحت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

سینیٹر خالد نے قمبر شہدادکوٹ میں پائلٹ مرحلے کے طور پر 15 سے 19 سال کی نوعمر لڑکیوں کیلئے نشوونما پروگرام اور محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کے ذریعے حفاظتی ٹیکوں کی سہولیات کے انضمام پر بھی بات کی۔

ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی کوششوں کو سراہا، خاص طور پر نشوونما پروگرام، اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور پیپلز پرائمری ہیلتھ کیئر انیشیٹو (پی پی ایچ آئی) کے درمیان مستقبل میں تعاون کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا تاکہ پروگرام تک رسائی مزید بڑھایا جا سکے۔

تازہ ترین

September 21, 2024

جبری تبدیلی مذہب عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،فرحت اللہ بابر

September 21, 2024

ملک میں قوانین موجود ہیں آپ فتووں کی فیکٹریاں نہیں لگا سکتے،حنیف عباسی

September 21, 2024

بلاول بھٹوکی36 ویں سالگرہ، ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں کیک کاٹاگیا

September 21, 2024

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 2 اکتوبر کی بعد از دوپہر کو خصوصی چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعہ لندن سے براستہ دوبئی ملتان پہنچے گی

September 21, 2024

اینٹی نارکوٹکس فورس نے جنوبی پنجاب میں اہم کاروائی کی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی