چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے مزار پر حاضری

حیدرآباد(آئی ایم ایم)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ شاہ عبداللطیف بھٹائی نے پیار، امن اور محبت کا درس دیا ہے جس کی اس وقت اشد ضرورت ہے، میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ آج شاہ عبداللطیف بھٹائی کے آنگن میں موجود ہوں، عرس مبارک کی تقریبات میں شرکت کے لئے مدعو کرنے پر صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ اور سندھ حکومت کا شکرگزار ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی رح کے 281 ویں سہ روز عرس مبارک کے دوسرے روز مزار پر چادر چڑھانے کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال کے پیش نظر ہم سب کو ساتھ چلنا چاہئے، یہ اختلافات کا وقت نہیں مل جل کر کام کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے جمہوریت ہے مگر جمہوریت کو ہم اس طریقے سے نہ چلائیں جس سے ملک کے امن، ترقی، معاشی حالت میں تنزلی آئے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ غریبوں کو نوکریاں دینے کی پاداش میں 9 سال تک جیل میں رہا مگر میں نے کسی جج اور نہ کسی ادارے کا نام لیا، نہ کوئی شکایت کی اور ریاستی خفیہ معلومات کو بھی ظاہر نہیں کیا، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور آصف زرداری نے بھی جیل کاٹی ، بھٹو صاحب شہید ہوئے، پیپلز پارٹی کی قیادت نے جیل کی صعوبتیں برداشت کیں۔

ایک سوال پر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ عدلیہ کو چاہئے کہ 9 مئی کے واقعہ پرجلد انصاف کرے۔ سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبے کے سوال پر چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر سینیٹ میں بات کی جائے گی، سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبہ جلدسے جلد مکمل ہونا چاہئے، کراچی معیشت کا حب ہے اس لئے موٹروے منصوبہ جلد مکمل ہونا چاہئے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت، جدوجہد اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے، خواتین، کسانوں، مزدوروں، اقلیتوں، نوجوانوں کے حقوق کے لیے لڑتی ہے۔ پیپلز پارٹی اپنا کام کر رہی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ کے ہمراہ درگاہ میں شاہ جو راگ سنا اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔ بعدازاں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے عرس مبارک کے دوسرے روز ایچ ٹی سورلی ہال میں منعقدہ سالانہ ادبی کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے صدارتی خطاب میں کہا کہ شاہ عبداللطیف بھٹائی نے جابر حکمرانوں کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیا اور خواتین کے حقوق کی بات کی ، شاہ لطیف کی شاعری تمام انسان ذات کے لئے ہے جس پر عمل کیا جائے تو موجودہ دور کے مسائل سے نجات پاسکتے ہیں، شاہ لطیف چاہتے تھے کہ معاشرے میں جھگڑا اور نفرت نہ ہو اور امن و اخوت کا بول بالا ہواس لئے ان کا پیغام ہر جگہ جانا چاہئے، ہمارا خود ایک روحانی درگاہ سے تعلق ہے جو سلسلہ قادریہ سے منسلک ہے ، حضرت عبدالقادر جیلانی رح نے بھی اپنی تعلیمات کے ذریعے لوگوں کو مسلمان کیا ۔

انہوں نے اپنی شخصیت اور کردار سے لوگوں کو اپنی طرف مائل کیا۔لطیف ادبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ثقافت سندھ سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ ہمارے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ ہمارے درمیان چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی موجود ہیں جن کا تعلق بھی ایک عظیم روحانی سلسلے سے ہے، ہم ان کے تہہ دل سے مشکور ہیں، ہم چیئرمین سینیٹ سے گزاش کرتے ہیں کہ شاہ عبداللطیف بھٹائی کے پیغام کو تمام صوبوں کے تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کے لئے ہمارا ساتھ دیں۔ وزیر ثقافت نے کہا کہ محکمہ ثقافت کی جانب سے شاہ سائیں کے پیغام کے فروغ کے لئے سال بھر کوششیں جاری رہتی ہیں، عرس مبارک کے دوران شاہ سائیں کے پیار، محبت اور امن کے پیغام کو عالمی سطح تک روشناس کرانے کے لئے مختلف پروگرام ترتیب دیئے جاتے ہیں جن میں ادبی کانفرنس اہم ہے جس میں ادیب، دانشور اور محققین شاہ سائیں کے کلام پر تحقیق کرکے مقالے پیش کرتے ہیں جو انتہائی اعلی تعلیمی اور تحقیقی سطح کے ہوتے ہیں ۔ لطیف ادبی کانفرنس میں مدد علی سندھی، کے ایس ناگ پال، تاج جویو، ڈاکٹر شیر مہرانی، عزیز کنگرانی، شوکت اجن، ادل سومرو، مختیار ملک، اے ڈی لاشاری و دیگر محققین نے شاہ سائیں کے فن، فکر اور فلسفے پر اپنے تحقیقی مقالے پیش کئے۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، وزیر ثقافت سندھ سید ذوالفقار علی شاہ و دیگر مہمانوں نے محکمہ ثقافت سندھ کی شائع کردہ تین کتابوں کی مہورت کی جس میں ڈاکٹر شاہ نواز سوڈہڑ کی کتاب (سندھی ثقافت اور شاہ لطیف)، ڈاکٹر غلام نبی سدھایو کی کتاب (شاہ جی شاعری میں علامت نگاری) اور تاج صحرائی کی کتاب (سندھو وھندو رھندو) کی مہورت کی گئی۔

تازہ ترین

November 27, 2024

تنظیم مغلیہ پاکستان کے قائد کی سندس فا ئونڈیشن آمد، بچوں میں تحائف تقسیم کئے

November 26, 2024

ملک کے سیاسی حالات، احتجاج اور راستوں کی بندش پر کاروباری برادری پھٹ پڑی

November 25, 2024

سینیٹر دنیش کمار کا کموڈیا میں قائم بین الاقوامی پارلیمان کے ایک اہم سیشن سے خطاب

November 25, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے

November 25, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر قریشی کا اقتصادی بحالی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر زور

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ