چھوٹے تاجروں کو ماہانہ پانچ سے 10 ہزار روپے ٹیکس لاگو کیا جا رہا ہے،صدر مرکزی انجمن تاجران شیخ بابرکھرانہ

گوجرانوالہ( آئی ایم ایم)گوجرانوالہ کی تمام تاجر تنظیموں نے مہنگائی، ٹیکسوں، بجلی ،گیس بلوں میں بے تحاشا اضافہ ، آئی پی پیز معاہدوں کے خلاف 28 اگست کو مکمل شٹر ڈائون ہڑتال کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر جائز مطا لبات تسلیم نہ کئے گئے تو ہڑتال کا دورانیہ بڑھایا جائے بھی جا سکتا ہے۔ مرکزی انجمن تاجران کے صدر شیخ بابرکھرانہ نے کہا ہے کہ 28 اگست کو ہڑتا ل کی کال پر گجرانوالہ کی تمام تاجر تنظیموں نے اتفاق کیا ہے ،28 اگست کی ہڑتال تاجروں کی جدوجہد کا دن ہوگا تاجر برادری بھاری بھاری ٹیکسوں کی وجہ سے شدید پریشانی کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ چھوٹے تاجروں کو ماہانہ پانچ سے 10 ہزار روپے ٹیکس لاگو کیا جا رہا ہے صارفین بھی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان ہیں بجلی گیس کے بلوں کے بل مسلسل بڑھا ئے جا رہے ہیں مار کیٹیں سنسان پڑی ہیں لوگوں کی قوتیں خرید ختم ہو چکی ہے کاروبار شدید بحران کا شکار ہیں حکومت تاجر تنظیموں کے مطالبات تسلیم نہیں کر رہی کلاتھ مارکیٹ بورڈ کے صدر شیخ افضل جج ،میاں فضل الرحمن اور شیخ افضل شاکر،مرکزی تاجر امن کمیٹی کے صدر میاں محمد اکرم، مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری میا ںثاقب غفور ، کلاتھ مارکیٹ بورڈ کے جنرل سیکرٹری شیخ جواد اسحاق کے علاوہ انجمن تاجران موبائل فون ایسوسی ایشن گوجرانوالہ نے بھی مہنگائی، ٹیکسوں، بجلی ،گیس بلوں میں بے تحاشا اضافہ کے خلاف ہونے والی 28 اگست کی شٹر ڈائون ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا۔

اس بات کا اعلان حاجی اشتیاق سٹی صدر، ملک ذوالفقار علی بوٹا ضلعی صدر، شاہد مجید سٹی چیئرمین ،نجم بٹ چیئرمین سپریم کونسل ، چاند ڈوگر جنرل سیکرٹری ماڈل ٹائون نے نے کیا ہے اور کہا ہے کہ تاجر برادری اپنے حقوق کے لیے متحدہے اور 28 اگست کو گجرانوالہ کے تاجر مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کریں گے۔تاجروں کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے 467 پاکستانی کمپنیوں نے دبئی چیمبر میں رجسٹریشن کرالی ہے، انکم ٹیکس ویلوایشن ٹیبل کسی صورت قابل قبول نہیں اور حکومت تاجر دشمن ٹیکس اسکیم فوری طور پر واپس لے، پراپرٹی ویلیو پر اندازے سے انکم نکالنا خلاف قانون ہے۔حکومت بجلی کے بلوں میں تمام قسم کے ٹیکسز ختم کرے اور بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور ظالمانہ سلیبز واپس لیے جائیں۔ ایف بی آر نے نوٹسز بند نہ کیے تو بینکوں سے ڈیپازٹس نکال لیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اتنا بڑا ڈاکہ کہ بجلی کی ضروت 22 ہزار میگاواٹ ادائیگی 48 ہزار میگاواٹ کی جا رہی ہے، حکمرانوں نے 48 ہزار میگاواٹ کی ادائیگی کی لیکن پھر بھی لوڈشیڈنگ جاری ہے، بجلی اور گیس کے بلوں نے عوام کا بھرکس نکال دیا ہے۔

تاجروںنے مطالبہ کیا کہ صدر، وزیراعظم سمیت تمام وزرا اور سرکاری افسران کلٹس گاڑیاں استعمال کریں اور تمام قسم کی مراعات واپس لے کر مفت بجلی، گیس اور پیٹرول پر پابندی لگائی جائے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریئل اسٹیٹ کے کاروبار پر لگائی گئی قدغنیں واپس لی جائیں، آٹے دالوں اور اشیائے خورد ونوش پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم کیا جائے کیونکہ ودہولڈنگ ٹیکس عوام میں خریداری کی سکت ختم کرنے کے مترادف ہے۔ تاجروں نے حکومتی ٹیکس اسکیم کو تاجر دشمن قرار دیتے ہوئے 28 اگست کو مشترکہ ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

تازہ ترین

November 27, 2024

تنظیم مغلیہ پاکستان کے قائد کی سندس فا ئونڈیشن آمد، بچوں میں تحائف تقسیم کئے

November 26, 2024

ملک کے سیاسی حالات، احتجاج اور راستوں کی بندش پر کاروباری برادری پھٹ پڑی

November 25, 2024

سینیٹر دنیش کمار کا کموڈیا میں قائم بین الاقوامی پارلیمان کے ایک اہم سیشن سے خطاب

November 25, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے

November 25, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر قریشی کا اقتصادی بحالی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر زور

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ