گوجرانوالہ(آئی ایم ایم) دی ایجوکیٹر ماڈل ٹائون کیمپس کے زیر اہتمام نہم بورڈ کے سالانہ امتحانات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں طلبہ وطالبات اساتذہ اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کنٹرولر امتحانات گوجرانوالہ بورڈ پروفیسر محمد نعیم بٹ نے کہا کہ محنتی، ذہین اور باصلاحیت بچے ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ،آج تعلیمی میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھنے والے طلبہ و طالبات مستقبل میں ہر شعبہ زندگی میںملک و قوم کا نام روشن کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ بچے ہمارا فخر اور اساتذہ قوم کے معمار ہیں، شاندار نتائج اساتذہ کی انتھک محنت کی بدولت ہے۔مستقبل میں بھی اساتذہ کی محنتوں کی بدولت ماڈل ٹائون کیمپس کے بچے ایسے ہی ادارے کا نام روشن کرتے رہیں گے ۔
اس موقع پر ڈائریکٹرایجوکیٹر دی ماڈل ٹائون کیمپس محمد رضوان بھٹی نے کہا کہ دی ایجوکیٹر ماڈل ٹائون کیمپس میں تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء و طالبات کی بہترین تربیت بھی کی جاتی ہے،یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء آج پاکستان اور ترقی یافتہ ممالک میں انجینئرنگ ،طب،آٹی و دیگر شعبوں میں اپنی قابلیت کا لوہا منوا رہے ہیں۔ ۔تقریب میں نہم کے امتحان میں پوزیشن لینے والے طلبہ و طالبات میں شیلڈز اور تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے۔تقریب میں عبدالغفار، ،عثمان احمد بھی موجود تھے۔