گوجرانوالہ(آئی ایم ایم) پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین گوجرانوالہ کی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری انور سلطانہ نے کہا ہے کہ 8 ستمبر کو ہونے والا جلسہ ملکی تاریخ اہم ترین جلسہ ہوگا ۔ منسوخ ہونے والے جلسہ میں شرکت کے لئے پیش آنے والی مشکلات اور پولیس کی طرف سے رکاوٹیں کھڑی کرکے پارٹی عہدیداروں، کارکنوںکی گرفتاریوں ،گاڑیوں کو تھانوں میں بند کرنے کی شدید مزمت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ منسوخ ہونے جلسے میں شرکت کے لئے ڈسڑکٹ پریذیڈنٹ نیئر مرتضیٰ لون کی گاڑی میںمیں سوار تھی پولیس نے مجھ سمیت جنرل سیکرٹری سنٹرل پنجاب ڈاکٹر مصباح ظفر اور شوہر کو حراست میں لیکر گاڑیوں سمیت بند کردیا اور چند گھنٹے تھانے میں بند رکھنے کے بعد چھوڑا لیکن ہم حکمرانوں پولس کے ایسے ہتھ کنڈوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے لیے سب سے پہلے پاکستان اور اس کی عوام ہے ۔ہم نے عمران خان کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے 8ستمبرکو ہونے والے ملکی تاریخ کے بہت بڑے جلسے میں بھرپور طریقے سے شرکت کرنی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جلسے میں بھرپور طریقے سے شرکت کرکے ثابت کردیں ملک کو مخلص ایماندار لیڈر ہی چلا سکتا ہے اس لئے نااہل حکمرا ن ٹولے سے ملک کو بچانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ80 کی دہائی سے ملک پر قابض شریف مافیا جس نے عوام کا خون نچوڑ کر لندن میں جائیدادیں تو بنائیں لیکن احتساب کی باری آئی تو ہمیشہ ڈیل کر کے ملک سے بھاگ گئے اور جھوٹ کا بازار گرم کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ عمران خان نے ملک تباہ کیا, اصل میں ان کو پریشانی یہ ہے کہ عمران خان کے دئیے گئے شعور کے بعد قوم اب ان کی نالائقیوں اور کرپشن کو بخوبی جان چکی ہے اور اسی کا شاخسانہ 8 فروری کو ان کی عبرتناک شکست تھی۔