کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک کا چہلم جلوس کے موقع پرسیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی چوک دورہ

راولپنڈی (آئی ایم ایم)کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے آر پی او بابر سرفراز الپا کے ہمراہ چہلم کے موقع پر جلوس کے لئے کئے جانے والے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی چوک دورہ کیا۔ بعد ازاں انہوں نے میونسپل کارپوریشن میں قائم کنٹرول روم کا بھی جائزہ لیا اور تمام محکموں کی حاضری کا معائینہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ، سی پی او خالد ہمدانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حسان طارق و دیگر انتظامی افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

کمشنر راولپنڈی نے چہلم کے جلوس روٹ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے سکیورٹی و دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور ضروری ہدایات جاری کیں – انہوں نے کہا کہ چہلم کے جلوس اور مجالس کو فول پروف سکیورٹی مہیا کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح محرم الحرام میں امن اور بھائی چارے کو قائم رکھا ہے اسی طرح چہلم پر بھی کسی کو انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی- انہوں نے کہاکہ جلوسوں اور حساس مقامات پر کڑی نگرانی رکھی جارہی ہے تا کہ عزداروں کو پر امن ماحول فراہم کیا جا سکے۔ اسکے علاوہ جلوس روٹس کی نگرانی کے لئے کنٹرول روم مکمل طور پر فعال ہے۔

کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پولیس ودیگر محکموں کے ساتھ مل کرتمام تر انتظامات مکمل کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مذ ہب اسلام دوسرے مسالک کا احترام کرنے کا دیتا ہے۔ جلوس کی سکیورٹی کے لئے پولیس کے علاؤہ رضاکاروں کی بڑی تعداد بھی متعین کی گئی ہے۔ مکمل تلاشی کے بغیر کسی کو جلوس میں داخل نہیں ہونے دیا جا رہا۔ آر پی او بابر سرفراز الپا نے کہا کہ دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ امن کمیٹی ممبران بشمول تمام مسالک کے علماء کرام اپنا فعال کردار ادا کررہے ہیں۔جلوس کے لئے وقت کی پاسداری کروائی جا رہی ہے اور امید کی جاتی ہے کہ تمام اداروں کے تعاون سے راولپنڈی ڈویژن کا امن امان مستقبل میں بھی ایسے ہی قائم ودائم رہے گا-

تازہ ترین

September 21, 2024

جبری تبدیلی مذہب عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،فرحت اللہ بابر

September 21, 2024

ملک میں قوانین موجود ہیں آپ فتووں کی فیکٹریاں نہیں لگا سکتے،حنیف عباسی

September 21, 2024

بلاول بھٹوکی36 ویں سالگرہ، ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں کیک کاٹاگیا

September 21, 2024

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 2 اکتوبر کی بعد از دوپہر کو خصوصی چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعہ لندن سے براستہ دوبئی ملتان پہنچے گی

September 21, 2024

اینٹی نارکوٹکس فورس نے جنوبی پنجاب میں اہم کاروائی کی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی