اسلام آباد(آئی ایم ایم)محمد سرفراز ورک کا کہنا ہے کہ ایچ آئی ڈی لائٹس کا استعمال قطعاً ممنوع اور خلاف قانون ہے۔ ایچ آئی ڈی لائٹس کی وجہ سے ٹریفک حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ رات کے وقت اپنی گاڑی کی ہیڈلائٹس مدھم رکھیں۔اسلام آباد ماڈل ٹریفک پولیس کا ایچ آئی ڈی لائٹس کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کرنے جا رہی ہے.اسلام آباد ایس ایس پی ٹریفک محمد سرفراز ورک نے کہا ہے کہ اسلام آباد ماڈل ٹریفک پولیس HID لائٹس کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کرنے جا رہی ہے.
ایچ آئی ڈی لائٹس کا استعمال کرنے والی گاڑی مالکان کو بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے. ایچ آئی ڈی لائٹ والی گاڑیاں رات کو حادثات کا سبب بنتی ہیں. نیز اسلام آباد ٹریفک پولیس اوور ویٹ گاڑیوں کے خلاف بھرپور انفورسمنٹ کی جا رہی ہے. آوور ویٹ گاڑیوں کو جرمانے کیساتھ ،ایف آئی آر اور ایسی گاڑیوں کو ہائی وے سے روڈ آف بھی کروایا جا رہا ہے۔