26 سے 28 اگست کے دوران پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں متوقع شدید بارش سے نشیبی علاقوں میں طغیانی کا خطرہ

اسلام آباد(آئی ایم ایم) این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے26تا28 اگست 2024 کے دوران پنجاب اورخیبر پختونخواہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع بشمول گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد اور ملتان کے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے علاوہ ازیں خیبر پختونخواہ میں سوات، دیر، مردان، کوہستان، بونیر، گلیات، پشاور، صوابی، کوہاٹ، کرک، لکی مروت، مانسہرہ، بٹگرام، کوہاٹ، اورکزئی، خیبر، ڈیرہ اسماعیل خان خان کےاضلاع کے بڑے ندی نالوں میں بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے جبکہ نشیبی علاقوں میں طغیانی متوقع ہے۔ موسلا دھار بارش/آندھی اور بجلی گرنے سے روزمرہ کے معمولات متاثر ہو سکتے ہیں، کچے مقانات کی چھتوں دیواروں،بجلی کے کھمبوں، بل بورڈ، گاڑیوں اور سولر پینل وغیرہ کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں وہ سیلاب اور تیز بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کو الرٹ کرنے کے ساتھ ساتھ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال پر فوری رسپانس کو یقینی بنانے کے لیے وسائل کی دستیابی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ عوام سے التماس ہے سیلابی صورتحال سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں۔سیاح اور مسافر حضرات شدید بارشوں کے دوران ان علاقوں میں سفر سے گریز کریں۔

این ڈی ایم اے نے Pak NDMA Disaster Alert ایپلیکیشن متعارف کرادی ہے جو گوگل پلے سٹور اورiOS ایپ سٹور پر موجود ہے تاکہ عوام کوبر وقت الرٹس، ایڈوائزریز اور خطرے سے متعلق مخصوص گائیڈ لائنز، عوامی آگاہی کے پیغامات اوردیگر ضروری معلومات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

تازہ ترین

November 27, 2024

تنظیم مغلیہ پاکستان کے قائد کی سندس فا ئونڈیشن آمد، بچوں میں تحائف تقسیم کئے

November 26, 2024

ملک کے سیاسی حالات، احتجاج اور راستوں کی بندش پر کاروباری برادری پھٹ پڑی

November 25, 2024

سینیٹر دنیش کمار کا کموڈیا میں قائم بین الاقوامی پارلیمان کے ایک اہم سیشن سے خطاب

November 25, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے

November 25, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر قریشی کا اقتصادی بحالی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر زور

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ