ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کا کراچی زون کراچی ائرپورٹ کا دورہ

کراچی(آئی ایم ایم)ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کا کراچی زون کراچی ائرپورٹ کا دورہ.ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے کراچی زون کا تفصیلی دورہ کیا.دورے کے دوران ڈی جی ایف آئی نے کراچی زون کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی.اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ساوتھ مجاہد اکبر، ڈائریکٹر کراچی زون نعمان صدیقی، ڈائریکٹر عبدالسلام شیخ، سرکل انچارجز اور دیگر افسران نے شرکت کی.اجلاس میں ڈی جی ایف آئی اے کو کراچی زون کی جامع کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی.اجلاس میں حوالہ ہنڈی، جعلی ادویات اور انسانی سمگلروں کے خلاف کاروائیوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا.

ڈی جی ایف آئی اے نے کراچی زونز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا.اجلاس کے اختتام پر آئندہ کے لائحہ عمل کو زیر غور لایا گیا .ڈی جی ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ ، کرپشن ، منی لانڈرنگ ، ممنوعہ ادویات کی تیاری میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی اسکوڈ تشکیل دئیے جائیں۔زیر التوا انکوائریوں اور مقدمات کی تفتیش کو جلد مکمل کیا جائے۔انکوائری اور مقدمات کی تفتیش میں میرٹ کو یقینی بنایا جائے۔

ڈی جی ایف آئی اے نے مزید کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔ افسران کی کارکردگی کو جانچنے کے لئے ماہانہ بنیادوں پر میٹنگز کا انعقاد کیا جائے۔کراچی ائرپورٹ دورے کے دوران ڈی جی ایف آئی اے نے مسافروں کے لئے نصب کئے گئے فیڈ بیک ایپلیکشن سسٹم کی تعریف کی۔مسافروں کی تجاویز سے ہی امیگریشن سروسسز کو مزید بہتر کیا جا سکتا ہے۔مسافروں کو بہترین امیگریشن سروسسز فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔غفلت یا شکایت کی صورت میں متعلقہ افسر کی خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

تازہ ترین

November 27, 2024

تنظیم مغلیہ پاکستان کے قائد کی سندس فا ئونڈیشن آمد، بچوں میں تحائف تقسیم کئے

November 26, 2024

ملک کے سیاسی حالات، احتجاج اور راستوں کی بندش پر کاروباری برادری پھٹ پڑی

November 25, 2024

سینیٹر دنیش کمار کا کموڈیا میں قائم بین الاقوامی پارلیمان کے ایک اہم سیشن سے خطاب

November 25, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے

November 25, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر قریشی کا اقتصادی بحالی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر زور

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ