اسلام آباد(آئی ایم ایم) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے صوبہ بلوچستان کے علاقے موسی خیل میں دہشت گردی کے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے. ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے دہشت گرد حملے میں 23 مسافروں کے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے.اس شرمناک بزدلانہ حملے کی مذمت کی ہے ۔ سیدال خان نے کہا کہ معصوم اور بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ فعل ہے.دہشت گرد پاکستان کی ترقی اور خاص طور پر صوبہ بلوچستان کی ترقی سے خائف ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا مقصد افراتفری پھیلانا ، ترقی کے عمل کو سست روی کا شکار کرنا ہے جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔ہماری سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف پرعزم اورقوم متحد ہے ۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے جاں بحق افراد کے لئے بلندی درجات، لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا۔ سیدال خان نے کہا کہ حکومت دہشتگردی کی جڑ کو ختم کرنے کے لیے پر عزم ہے اور مؤثر اقدامات اٹھا رہی ہے.