اسلام آباد (آئی ایم ایم)صدر آصف علی زرداری کا بلوچستان میں کلیئرنس آپریشنز کے دوران جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس.صدر مملکت کا بلوچستان میں مختلف واقعات میں معصوم شہریوں کی شہادت پر بھی اظہارِ تعزیت.دہشتگرد پوری قوم ، انسانیت اور ترقی کے دشمن، اُنہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے ، صدر مملکت نے کہا کہ قوم بہادر سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے ۔پوری قوم کی مدد سے دہشتگرد عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گے، صدر مملکت نے کہا کہ قوم شہداء کی احسان مند رہے گی ، انکی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔
صدر مملکت کی شہادت پانے والے جوانوں کی بہادری اور جذبہ قربانی کی تعریف ۔صدر مملکت نے شہداء کیلئے بلندی درجات اور اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی.