اسلام آباد(آئی ایم ایم) انصاف لائرز فورم پاکستان کے نائب صدرفتح اللہ برکی نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے 09 ستمبر سے اپر چترال سے تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے،اب بند کمروں میں کوئی فیصلہ نہیں ہوگا اب فیصلہ صرف سڑکوں پر ہوگا،جب تک بانی پی ٹی آئی اور تمام بے گناہ ورکرز کو رہا نہیں کیا جاتا ہماری تحریک جاری رہے گی،ورکرز تحریک رکوانے والے پارٹی رہنماؤں کے نام بتائیں انکے دفتر جا کر انہیں گریبان سے پکڑوں گا،فتح اللہ برکی نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
فتح اللہ برکی کا مزید کہنا تھا کہ 22 اگست کے جلسے کی منسوخی کے بارے میں ورکرز کو اعتماد میں نہیں لیا گیاجس کی وجہ سے بہت سارے ورکرز جلسے کی جگہ پہنچ گئے تھے جنہیں ایس ایچ او ترنول نے گرفتار کرکے تشدد کا نشانہ بنایا،جسکی ہم شدید مذمت کرتے ہیں،وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی کوششوں سے بہت سی ورکرز کو رہائی ملی جس پر علی امین کے مشکور ہیں۔