پی ڈبلیو ڈی کی ظالمانہ اور غیر منصفانہ بندش کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے، پاک پی ڈبلیو ڈی کا مطالبہ

اسلام آباد(آئی ایم ایم) پاک پی ڈبلیو ڈی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ پی ڈبلیو ڈی کی ظالمانہ اور غیر منصفانہ بندش کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے،حکومت کو ادارے کےحوالے سے کوئی شکایات ہیں تو انہیں حل کیا جائے، کسی بھی ادارے کی نجکاری مسئلے کا حل نہیں ہے،ادارے میں شفاف احتساب کیا جائے،حکومتی فیصلے سے سات ہزار خاندان بےروزگار ہو جائینگے،نوجوان انجینئرز پر بھی کرپشن کے الزامات لگائے گئے ہیں جس سے وہ شدید ذہنی صدمے سے دوچار ہیں،حکومت اپنی نااہلی پی ڈبلیو ڈی پر ڈالنا چاہتی ہے، ادارے کو بند کرنے کا جو طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے وہ انتہائی تضحیک آمیز ہے، نوجوان انجینئرز کے والدین کسی کو بھی منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے ہیں،ذمہ دار شہری ہیں محاذ آرائی نہیں چاہتے،ادارے کی تنظیم نوکیلئے اصلاحات لائی جائیں اور سیاسی اور بیورو کریسی کی مداخلت کو ختم کیا جائے.

ان خیالات کا اظہار پاک پی ڈبلیو ڈی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤںانجینئرمحمود عالم،انجینئر محمد سہیل اقبال، انجینئرعبدالعدیل میر، انجینئرفہیم ایاز کنڈی، انجینئرردا خان، انجینئرمحمد عثمان علی، انجینئرعامر ریاض،انجینئر احسن خان وائیں و دیگر نے این پی سی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ پاک پی ڈبلیو ڈی کا پاکستان کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ہے ،اس ادارے کے ملک بھر میں کھربوں روپے کے اثاثہ جات ہیں، حکومت کی طرف سے پی ڈبلیو ڈی کی ظالمانہ اور غیر منصفانہ بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا جواز یہ پیش کیا گیا ہے کہ ادارے میں کرپشن ہے،جس کی وجہ سے اس ادارےکو تحلیل کرکے ایک نیا ادارہ تشکیل دیا جائےگا،حکومت کے اس یکطرفہ فیصلے سے ملک بھر کے سات ہزار خاندان متاثر ہونگے اور ملک میں بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوگا،11سی کے تحت تمام ملازمین کو گھر بھیجا جا رہا ہےجو کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،ملک میں ریکروٹمنٹ کیلئے ایف پی ایس سی ایک معتبراور اہم ذریعہ ہے.

انجینئرز کی صلاحیتوں یا قابلیت پر اعتراض ہے تو ایف پی ایس سی پوچھا جانا چاہیئے،حکومت کو کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے انجینئرز کا موقف سننا چاہئے، ادارے کو بند کرنے کے حوالے سےجو طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے وہ انتہائی تضحیک آمیز ہے، نوجوان انجینئرز شدید ذہنی صدمے سے دوچار ہیں،اگرانجینئرز کیساتھ ایسا سلوک کیا جائے گا تو کون انجینئر آئے گا یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں لوگ انجینئرنگ کی تعلیم سے دلبرداشتہ ہو گئے ہیں،انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسائل کے حل کیلئےاصلاحات کی جائیں، پاک پی ڈبلیو ڈی کی بندش کا ظالمانہ اور غیر منصفانہ فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے، کرپشن ختم کی جائے ادارہ نہیں،ملازمین انجینئرز کا معاشی قتل بند کیا جائےاور انہیں بے روزگاری سے بچایا جائے کیونکہ نجکاری مسئلے کا حل نہیں ہے۔

تازہ ترین

November 27, 2024

تنظیم مغلیہ پاکستان کے قائد کی سندس فا ئونڈیشن آمد، بچوں میں تحائف تقسیم کئے

November 26, 2024

ملک کے سیاسی حالات، احتجاج اور راستوں کی بندش پر کاروباری برادری پھٹ پڑی

November 25, 2024

سینیٹر دنیش کمار کا کموڈیا میں قائم بین الاقوامی پارلیمان کے ایک اہم سیشن سے خطاب

November 25, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے

November 25, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر قریشی کا اقتصادی بحالی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر زور

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ