ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹرجمال بکر عبداللہ نے مارگلہ ہلز کی ٹریل5 پرہفتہ کے روز صفائی مہم کا آغاز کیا

اسلام آباد(عامر رفیق بٹ)ایتھوپیا ایمبیسی اسلام آباد نے گھوملے اور اسٹوڈیو ون کے تعاون سے مارگلہ ہلز ٹریل 5 میں صفائی مہم کا کامیاب انعقاد کیا، جس میں 100 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ اس مہم کا آغاز ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ نے ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد کے گرین لیگیسی پروگرام کے تحت کیا۔صفائی مہم کے دوران، سرکاری حکام، سفارتی برادری، سول سوسائٹی، اور نوجوانوں نے ٹریل 5 پر موجود کچرے کو اکٹھا کیا اور اس قدرتی خوبصورتی کو پلاسٹک کے کچرے سے پاک کرنے کے لیے ایک ساتھ پیدل سفر کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، ایتھوپیا کے سفیر جمال بکر عبداللہ نے کہا، “ہم آج یہاں موسمیاتی تبدیلی کے خلاف اجتماعی جنگ کا پیغام دینے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی انسانیت کے لیے ایک حقیقی خطرہ ہے، اور اس سے نمٹنے کے لیے بڑے پیمانے پر متحرک ہونے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا، “اسلام آباد بہت خوبصورت شہر ہے اور میں باقاعدگی سے ٹریل 5 میں ہائیک کرتا ہوں۔ یہ جگہ زمین پر ایک جنت ہے اور ہمیں اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی طرح اس کی حفاظت کرنی چاہیے۔”سفیر جمال بکر نے پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ مل کر موسمیاتی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور اس مہم کے کامیاب انعقاد پر آرگنائزر کے تعاون کا شکریہ بھی ادا کیا۔اس موقع پر گوملے کے سی ای او محمد حارث نے ماحولیات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے شراکت داری قائم کرنے پر ایتھوپیا کے سفارت خانے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، “گوملے ماحول کے تحفظ کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شراکت میں سب سے آگے ہے، اور ہم اس بڑے مقصد پر کام کرنے پر ایتھوپیا کے سفارت خانے کے شکر گزار ہیں۔

تازہ ترین

September 21, 2024

جبری تبدیلی مذہب عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،فرحت اللہ بابر

September 21, 2024

ملک میں قوانین موجود ہیں آپ فتووں کی فیکٹریاں نہیں لگا سکتے،حنیف عباسی

September 21, 2024

بلاول بھٹوکی36 ویں سالگرہ، ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں کیک کاٹاگیا

September 21, 2024

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 2 اکتوبر کی بعد از دوپہر کو خصوصی چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعہ لندن سے براستہ دوبئی ملتان پہنچے گی

September 21, 2024

اینٹی نارکوٹکس فورس نے جنوبی پنجاب میں اہم کاروائی کی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی