لاہور(آئی ایم ایم)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ئئے پارٹی عہدیداروں کی تجاویز اتفاق رائے اور پارٹی مفاد کو پیش نظر رکھ کر کیا جائے۔وہ پیپلز سیکرٹیریٹ لاہور میں فیصل آباد ڈویژن اور اضلاع کی تنظیم۔نو کے حوالے سے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی۔ کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس سے وڈیو لنک خطاب کر رھے تھے۔اجلاس میں سینئر نائب صدر پی پی وسطی پنجاب رانا فاروق سعید،سید عنایت علیشاہ،نیلم جبار،حاجی اسحق،رائف شاہ جہان کھرل،چودھری اعجاز،کیپٹن حسنین،عامر سیال ایڈوکیٹ اور سید علی رضا زیدی شریک۔ تھے جسمیں ضلع جھنگ،چنیوٹ، اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نمائندوں نے تنظیمی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی اور تنظیم نو کی تجاویز پیش کیں۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا کہ پارٹی عہدیداروں کی تجویز دیتے وقت ایسے نام دیں جو ملکر پارٹی کیلیے کام کر سکیں۔نئی تنظیم سازی میں نوجوانوں کو آگے لیکر آئینگے۔،اجلاس کے شرکاء نے تجاویز پیش کیں کہ تنظیمی عہدے پر کرتے وقت کمٹڈ نوجوانوں کو آگے آنے کا موقع دیا جائے،اجلاس کے آخر میں جنرل سیکرٹری حسن مرتضی نے نئی تنظیموں کیلیے مقرر کردہ 10قاعد و ضوابط پڑھ کر سنائے۔