مری(آئی ایم ایم)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت کسان کارڈ کے اجراء کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع مری ڈاکٹر محمد احمد سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر مری کو ضلع کی دونوں تحصیلوں مری اور کوٹلی ستیاں میں کسان کارڈ ڈسٹری بیوشن ڈیسک کے قیام کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع مری میں کسان کارڈ کی رکنیت کے مختص ہدف کا 80 فیصد کامیابی سے حاصل کر لیا گیا ہے۔ کسان کارڈ ڈسٹری بیوشن ڈیسک کے قیام کے انتظامات مکمل ہیں۔ بینک آف پنجاب کے نمائندوں کے ساتھ مل کر کام کیا جا رہا ہے۔
ڈی سی مری کو عوام الناس کو حکومت کی طرف سے کسان کارڈ کے فوائد کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر مری نے کسان کارڈ ڈسٹری بیوشن ڈیسک کے قیام کے حوالے سے محکمہ زراعت کی کاوشوں کو سراہا۔ ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق کسان کارڈ کا اجراء خوش آئیند اقدام ہے۔ پاکستان زرعی ملک ہے۔ زراعت کا شعبہ ملکی معیشت کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ کسانوں کو سہولیات فراہم کرنا حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔