راولپنڈی(آئی ایم ایم)جشن آزادی سپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب گورنمنٹ وقار النسا پوسٹ گریجویٹ کالج راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب منیب الرحمن تھے۔ تقریب میں ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی پروفیسر شیر احمد ستی، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی پروفیسر امجد اقبال خٹک ،ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس وقاص اکبر،پرنسپل وقار النساء کالج پروفیسر ڈاکٹر زاہدہ پروین ،اساتذہ کی بڑی تعداد اور طلباء نے شرکت کی ۔ پنجاب بھر سے طلباءو طالبات کھلاڑیوں نے کھیلوں کے مقابلوں میں بھرپور حصہ لیا. ٹیبل ٹینس بوائڑ ایونٹ میں چمپئین کا تاج سرگودھا ڈویژن نے اپنے سر سجایا۔ ٹیبل ٹینس گرلز ایونٹ میں راولپنڈی ڈویژن نے کامیابی حاصل کی ۔
ہاکی گرلز ایونٹ میں چمپئین ھونے کااعزاز فیصل آباد ڈویژن نے حاصل کیا۔مہمان خصوصی نے جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی دی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب منیب الرحمن نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں بھی انتہائی ضروری ہیں۔ خوش آئندبات ہے کہ بچیاں کھیلوں کے میدان میں آگے آرہی ہیں۔سب سے زیادہ سر کاری کالج کے پاس جگہ موجود ہے ۔ملک میں باصلاحیت لوگوں کی کمی نہیں۔ سپورٹس میں ہمارے پاس ٹیلنٹ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں سے مثبت تفریح کے مواقع میسر آئیں گے۔