کوئٹہ(آئی ایم ایم)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی نے ڈائریکٹر جنرل لیویز بلوچستان , نصیب اللہ کاکڑ کے پیشہ ورانہ صلاحتیوں کو سراہتے ہوئے تعریفی خط جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ ان کی قیادت میں بلوچستان لیویز فورس کو جدید بنانے، انہیں جدید آلات سے آراستہ کرنے اور سخت تربیت فراہم کرنے کے ان کے اقدامات نے فورس کی صلاحیتوں کو بہت بہتر کیا ہے، جس سے بلوچستان لیویز فورس می نہ صرف ں ڈسپلن بہتر ہوا ہے بلکہ فورس کا مورال بھی بھی بلند ہوا ہے ۔
تاہم دوسری طرف، وزیر اعلیٰ بلوچستان اس بات پر بھی زور دیتے ہیں کہ وہ اپنے فرائض میں غفلت یا بدانتظامی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو برداشت نہیں کریں گے، اور وہ غیر تسلی بخش کارکردگی پر تادیبی کارروائی کرنے یا معطلی کے احکامات جاری کرنے کے لیے تیار ہیں۔