ترکیہ، آذربائیجان اور پاکستان مل کر خطے کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر سکتے ہیں:عبدالعلیم خان

اسلام آباد(آئی ایم ایم)پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرادوف نے وفاقی وزیر نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات عبدالعلیم خان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ باہمی تعاون اور مختلف اہم امور پر گفتگو ہوئی جبکہ اس ماہ باکو آذربائیجان میں ہونے والے بزنس فورم پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے آذر بائیجان کے سفیر خضر فرادوف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے 16ستمبر کو اس بزنس فورم کا انعقاد خوش آئند ہے اور دونوں ممالک مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کو فروغ دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان فوڈ سیکورٹی، آئی ٹی، صحت، زراعت، افرادی قوت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ترکیہ، آذربائیجان اور پاکستان تینوں مل کر خطے کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر سکتے ہیں جس کیلئے ہمیں باہمی سرمایہ کاری اور تعاون کے ایجنڈے پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان “جی ٹو جی” اور” بی ٹو بی” سرگرمیوں میں اضافے کو یقینی بنائیں گے جبکہ پا ک بزنس فورم کا پلیٹ فارم سینٹرل ایشیا میں پاکستان و دیگر ممالک کے لئے نئی ”اوپننگ” ہوگی جس سے ترقی و خوشحالی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

آذر بائیجان کے سفیر سے ملاقات میں طے پایا کہ وفاقی وززراء عبدالعلیم خان اور جام کمال خان 16 ستمبر کوباکو، آذربائیجان کا دورہ کریں گے جہاں وہ بزنس فورم میں پاکستانی وفد کی قیادت کر یں گے۔ آذربائیجان کے سفیر خضر فرادوف نے وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی بزنس فورم میں شرکت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان سے پاکستان کیلئے ایل این جی گیس، یوریا، الیکٹریکل اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری ہو سکتی ہے جس کیلئے آذربائیجان کے پرائیویٹ سیکٹر کے اداروں کو پاکستان کے لئے “آن بورڈ” لیں گے۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے آذربائیجان کے سفیر کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں آذربائیجان جیسے دوست اسلامی ملک کیلئے پاکستان میں اپنا سفیر سمجھیں اور انشاء اللہ مستقبل میں ہم اس رشتے کو مزید مضبوط بنائیں گے جس کا فائدہ دونوں ملکوں کو ہوگا۔

تازہ ترین

January 17, 2025

پاکستان کے شایان آفریدی نے آئی ٹی ایف ایشیا 14 اور انڈر ڈویلپمنٹ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

January 17, 2025

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ایرانی سفیر رضا امیری مغدام کی ملاقات

January 16, 2025

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی ایرانی سفیر سے ملاقات، زرعی تعاون بڑھانے پر گفتگو

January 16, 2025

چینی سرمایہ کاروں کے وفد کا آئی سی سی آئی کا دورہ، پاکستان میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی

January 16, 2025

آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں آپریشنز میں کامیابی پر فورسز کو خراج تحسین

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر