امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ملک گیر ممبرشپ مہم کے منصورہ میں افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کی

اسلام آباد (آئی ایم ایم)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ملک گیر ممبرشپ مہم کے منصورہ میں افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا جماعت اسلامی چاروں صوبوں میں پچاس لاکھ نئے ممبرزبنائے گی، دوسرے مرحلے میں عوامی کمیٹیاں بنائیں گے۔ 70 سالوں سے سسٹم پر مسلط طبقات، فارم 47 کی پیداوار، وصیتوں اور وراثتوں سے چلنے والی پارٹیاں اپنی ناکامی تسلیم کریں، ایسا نہ کیا تو جماعت اسلامی عوام کی مدد سے پرامن سیاسی مزاحمت کے ذریعے انہیں ناکامی تسلیم بھی کرائے گی اور اپنے سروں سے بھی ہٹائے گی۔ سیکرٹری جنرل امیر العظیم، نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی، مشیر امیر جماعت برائے سیاسی امور ڈاکٹر فرید پراچہ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن، ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ عثمان فاروق،سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پی پی، ن لیگ، پی ٹی آئی کی حکومتوں میں آئی پی پیز کی سرپرستی کی گئی، یہ نہ صرف دفائی بجٹ کے برابر کیپسٹی چارجز وصول کررہی ہیں بلکہ ان کو اربوں کی ٹیکس چھوٹ بھی دی گئی، یہ کیسا ظلم کا نظام ہے کہ عوام کا خون نچوڑا جائے، تنخواہ داروں پر ٹیکس کا پہاڑ لاد دیا جائے اور آئی پی پیز اور جاگیرداروں کو ٹیکس معاف ہوں، اتنا بڑا فراڈ برداشت نہیں کیا جائے گا، آئی ایم ایف کی اس ظلم پر خاموشی کا مطلب یہ ہے کہ یہ ادارہ سب سے بڑا ساہوکار ہے اور غریب ممالک کے عوام پر ظلم اور مسلط طبقات کی سرپرستی کرتا ہے۔ انہوں نے کہ موجودہ نظام مجموعی طور پر ظلم و ناانصافی پر مشتمل ہے اوراسے مسلط طبقات بھلے وہ اداروں کی صورت میں ہوں یا جاگیرداروں، وڈیروں اور خاندانی پارٹیوں کی شکل میں،تحفظ فراہم کرتے ہیں۔جماعت اسلامی نے ممبر شپ مہم کا آغاز اس مقصد کے لیے کیا ہے کہ عوام کونچلی سطح تک متحرک کیا جائے اور اس کرپٹ نظام اور اس کے پہرے داروں سے نجات حاسل کی جائے۔

امیر جماعت نے کہا کہ ممبر شپ مہم کے دوران یوتھ کو خصوصی طور پر فوکس کیا جائے گا، خواتین ممبرز بنائیں گے۔ نوجوانوں کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں، بجا کہ موجودہ حالات میں ان کے لیے تعلیم، صحت، روزگار اور انصاف کے دروازے بند ہیں، لیکن ان حالات سے پریشان اور مایوس ہوکر ملک چھوڑ کر جانا قطعی طور پر مسئلہ کا حل نہیں، ہمیں متحد ہوکر جدوجہد کرنا ہے، وسائل سے مالا مال ملک کا مستقبل روشن ہے، یہ مسلط اشرافیہ کا نہیں 25 کروڑ عوام کا ملک ہے، جس میں 65فیصد یوتھ ہے، ہمیں ظالموں کا مقابلہ کرنا ہے، پاکستان کو مافیا سے نجات دلانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی خدمت سے پوری قوم واقف ہے، ہم بنو قابل پروگرام کے ذریعے ملک بھر میں لاکھوں نوجوانوں، بچے،بچیوں کو فری آئی ٹی کورسز کروا رہے ہیں، ہمارے منظم و متحرک حلقہ خواتین اور مینارٹی ونگ ہیں، ہم مسالک کی بنیاد پر نہیں بلکہ خالصتاً دین کی بنیاد پر لوگوں کو جوڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی پرامن مزاحتمی تحریک کا ایجنڈا مضبوط جمہوریت، آزادی اظہار رائے، ایک نظام ایک نصاب کے ساتھ تعلیم، صحت سب کے لیے، لینڈ اور الیکشن ریفارمز، خواتین کے حقوق، عدل وانصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی کا قیام ہے۔

تازہ ترین

November 27, 2024

تنظیم مغلیہ پاکستان کے قائد کی سندس فا ئونڈیشن آمد، بچوں میں تحائف تقسیم کئے

November 26, 2024

ملک کے سیاسی حالات، احتجاج اور راستوں کی بندش پر کاروباری برادری پھٹ پڑی

November 25, 2024

سینیٹر دنیش کمار کا کموڈیا میں قائم بین الاقوامی پارلیمان کے ایک اہم سیشن سے خطاب

November 25, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے

November 25, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر قریشی کا اقتصادی بحالی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر زور

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ