چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان انسٹیٹیوٹ برائے پارلیمنٹری سروسز کے بورڈ اف گورنرز کے صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں.پاکستان انسٹیٹیوٹ برائے پارلیمنٹری سروسز کے 2008 کے ایکٹ کے سیکشن 6 کی ذیلی شق (1)(a) کے تحت چیئرمین سینیٹ ادارے کے بورڈ اف گورنرز کے صدر ہوں گے .بورڈ اف گورنرز کے صدر کی حیثیت سے ان کے عہدے کی معیاد تین سال کے لیے ہوگی.اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے.