اسلام آباد(آئی ایم ایم)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا اسلام آباد پولیس میں ہونے والے بھرتی کے سلسلے میں اہم اجلاس۔ڈی آئی جی سیکیورٹی جواد طارق، ڈی آئی جی لاء اینڈ آرڈر شاکر حسین داوڑ، اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ عبد الحق عمرانی اور متعلقہ برانچز کے انچارج شریک ہوئے۔آئی جی اسلام آباد نے بھرتی کے عمل کے مراحل کا جائزہ لیا اور افسران کو بھرتی کے عمل کی شفافیت کو برقرار رکھتے ہوئے آگے بڑھانے کے احکامات جاری کئے۔