گوجرانوالہ(آئی ایم ایم )عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ تحفظ ختم نبوت تحریک کے شہدا کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔تاجدار ختم نبوت ۖکا جشن میلاد دھوم دھام سے منائیں گے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے صوبائی صدر وسطی پنجاب حافظ طاہر رضا قادری نے سیالکوٹ روڑ پر تحفظ ختم نبوت ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔علامہ طاہر رضا قادری نے مزید کہا عید میلادالنبی ۖکے خالص مذہبی پروگرامز میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 12ربیع الاول سے پہلے حکومت اور ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے میلاد جلوس کے راستوں،ٹوٹی سڑکوں کی مرمت، صفائی ستھرائی، نکاسی آب اور سیورج کا نظام بہتر بنائیں۔ہم انتظامی معاملات کے حل کے لیے اداروں کے ساتھ تعاون کریں گے۔ماہ ربیع الاول میں ہونے والے جلوس اور محافل کو سیکیورٹی فراہم کی جائے ۔
ولادت مصطفے ۖ کا مہینہ امت مسلمہ کے لیے رحمتوں اور خوشیوں والا مہینہ ہے۔ اس موقع پر پاکستان سنی تحریک کے ضلعی صدر حافظ غلام مرتضی،ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ افضال دتے شاہی،صوبائی راہنما غلام مرتضی قادری،تحصیل راہنما ملک عامر ودیگر نے کہا کے قادیانیوں کو شعائر اسلام استعمال نہیں کرنے دیں گے انتظامیہ و اداروں کا فرض ہے کہ آئین پاکستان اور قانون کے مطابق عمل کرتے ہوئے شر پسندوں کی غیر قانونی سرگرمیاں روکی جائیں.