انجمن طلبا اسلام و مصطفائی تحریک جگنہ کے زیر اہتمام سیالکوٹ روڈ فتومنڈ سے سالانہ میلاد ریلی نکالی گئی

گوجرانوالہ( آئی ایم ایم)انجمن طلبا اسلام و مصطفائی تحریک جگنہ کے زیر اہتمام سیالکوٹ روڈ فتومنڈ سے سالانہ میلاد ریلی نکالی گئی جس کی قیادت چوہدری محمد اقبال ہنجرا ڈائریکٹر یوتھ مصطفائی تحریک پنجاب، محمد شاذب چٹھہ سابق ضلعی ناظم ATI ، پیر سید محمد مستجاب علی شاہ شیرازی، حافظ محمد رفیق قادری، صاحبزادہ عبدالحفیظ قادری ،ملک نصیر نقشبندی ، ملک منیب اعوان ، ابوبکر آصف بٹ ،محمد راشد مغل،داود مصطفی قادری، محمد ارسلان اکبر بٹ نے کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات سے عشق کا اظہار کرنے کے یہ بہترین لمحات ہیں۔ آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد ہر مسلمان کیلئے مسرت وشادمانی کا عظیم تحفہ لے کر آتا ہے، ربیع الاول رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے۔ ہر مسلمان کو محافل میلاد میں شرکت کر کے اپنے آقا ومولا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا والہانہ اظہار کرنا چاہیے۔جماعت اہلسنت، دعوت اسلامی ،گریٹ پاکستان ویلفیر ایسوسی ایشن ،جماعت رضائے مصطفے ،پاکستان سنی تحریک، پاکستانی سنی فورس ودیگر تنظیمات کے قائدین صاحبزادہ احمد نورانی،صاحبزادہ نعمان صدیقی، محمد عدیل عارف مہر، چوہدری عمر سلیم گجر ، چوہدری عابد گورائیہ، محمد سلیم قادری،محمد آصف کیلانی،باو نوید انجم،ڈاکٹر اصغر باجوہ، قاری غلام سرور رضوی،قاری ذوالفقار نقشبندی رانا لیاقت،ڈاکٹر سجاد نے کہا کہ کائنات کا وجود آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد کا مرہون منت ہے۔

آج امت مسلمہ اپنی زندگی میں شامل ہر خرابی کو ختم کرنا چاہتی ہے تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی غلامی کا پٹہ اپنے گلے میں ڈال لے۔ فکر اسلامی کی بیداری کیلئے گھر گھر جشن عید میلاد النبی کی محافل کا انعقاد کریں ہمیشہ کی طرح آج علما مشائخ طلبا کا میلاد ریلی میں جوش و خروش دیکھ کر واضح ہوتا ہے کہ مسلمانوں کا مستقبل بھی ماضی کی طرح روشن ہے ۔موجودہ پر فتن دور میں میلاد مصطفی منانے والوں کی لیے ضروری ھے کہ وہ خود بھی پیغام مصطفے ۖ پر عمل کریں اور دوسروں تک بھی محبت رسول ۖ کے پیغام کو پہنچایں ۔تاکہ معاشرے میں پھیلی ھوئی بد عقیدگی کا خاتمہ ہوسکے ۔

تازہ ترین

October 4, 2024

برطانوی ہائی کمشن اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے درمیان ملاقات

October 3, 2024

نبی آخر الزماں محسن انسانیت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہی ہمارے لیے دنیا و آخرت کی کامیابی کا باعث ہے

October 3, 2024

واسا گوجرانوالہ عوام کو فراہمی و نکاسی آب کی بہترین سروسسز فراہم کرنے کے لئے ہماوقت کوشاں ہے، ایم ڈی واسا فیصل شوکت

October 3, 2024

بانی پی ٹی آئی اپنے اقتدار کیلئے لاشیں گرانا چاہتے ہیں،سینیٹر فیصل واڈا

October 3, 2024

فیصل کریم کنڈی نے ڈی سی شیرانی ثناء مہ جبین کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار