اعلی حضرت کی تعلیمات و فرمودات ہمارے لیے مشعل راہ ہے:پیر عرفان شاہ مجدد ی

گوجرانوالہ( آئی ایم ایم)اعلی حضرت کی تعلیمات و فرمودات ہمارے لیے مشعل راہ ہے- انجمن طلبا اسلام عشق رسول اور محبت اولیا اللہ کی امین ہے، انجمن طلبا اسلام معاشرے میں عشق رسول و محبت اولیا کے چراغ روشن کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز مذہبی شخصیت پیر محمد عرفان شاہ مجددی نے انجمن طلبا اسلام ارسال کالونی کے زیر اہتمام پروفیسر صاحبزادہ حماد رضا، صاحبزادہ حسان رضا کی زیر نگرانی افکار رضا و میلاد خاتم النبیین کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس کی سر پرستی جید عالم دین پیر مفتی اشرف رضوی نے کی ۔ پروگرام کی صدارت طیب علی مہر ناظم ارسال کالونی نے کی نے کی اس موقع پر پیر مفتی اشرف رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی ہیں آپ کے بعد نبوت کا دروزہ بند ہو چکا ہے ، انجمن طلبا اسلام کے صوبائی ناظم برادر جواد خان لودھی نے کہا کہ غوث اعظم انجمن طلبا اسلام کے روحانی پیشوا ہیں، انجمن طلبا اسلام عشق رسول اور تعلیمات اولیا کے فروغ کے لیے سرگرم عمل ہے۔ صاحبزادہ حسان رضا قادری رکن انجمن و دیگر مقررین نے کہا کہ امام احمد رضا و تمام اولیا نے ہمیں عشق رسول عطا کیا ہے جو انجمن کا منشور ہے۔

اس موقع پر پیر علامہ عامر شہزاد رضوی، ابوبکر آصف بٹ تحصیل جنرل سیکرٹری ATI، داد مصطفی مہر سٹی ناظم ATI، طیب انصاری ناظم گھوڑے شاہ، صاحبزادہ عثمان صدیقی، ایڈوکیٹ علی نور مرزا، ایڈوکیٹ یوسف انصاری، مہر احمر،مہر ارقم، میاں الیاس مہر، ذیشان مغل، رانا علی احمد، انصب راجپوت، مرشد مہر ،رانا ارسلان و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے خصوصی شرکت اور خطاب کیا۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں انجمن طلبا اسلام کے کارکنان اور عوام الناس نے شرکت کی۔

تازہ ترین

October 4, 2024

برطانوی ہائی کمشن اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے درمیان ملاقات

October 3, 2024

نبی آخر الزماں محسن انسانیت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہی ہمارے لیے دنیا و آخرت کی کامیابی کا باعث ہے

October 3, 2024

واسا گوجرانوالہ عوام کو فراہمی و نکاسی آب کی بہترین سروسسز فراہم کرنے کے لئے ہماوقت کوشاں ہے، ایم ڈی واسا فیصل شوکت

October 3, 2024

بانی پی ٹی آئی اپنے اقتدار کیلئے لاشیں گرانا چاہتے ہیں،سینیٹر فیصل واڈا

October 3, 2024

فیصل کریم کنڈی نے ڈی سی شیرانی ثناء مہ جبین کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار