اسلام آباد(آئی ایم ایم)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا ایکسٹینش لینے سے انکار.رانا ثنااللہ آپ سے منسوب بات کر رہے ہیں کہ آپ نے ایکسٹینشن کے حوالے سے آمادگی کا اظہار کر رہے ہیں، صحافی کا سوال.نہیں میری تو رانا ثنااللہ سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی اور نہ ہی بات کی ہے، اس حوالے سے آپ رانا ثنااللہ سے پوچھے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا جواب۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ حکومت کو پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ میں ایکسٹیشن نہیں لوں گا، اگر آپ نے مدت ملازمت میں اضافہ کرنا ہے تو کر دیں.وزیر قانون نے کہا تھا کہ تمام چیف جسٹسز کی مدت ملازمت میں توسیع کر رہے ہیں، میں نے کہا کہ باقیوں کی کر دیں، میں قبول نہیں کروں گا، مجھے تو یہ نہی پتہ کہ کل میں زندہ رہوں گا بھی یا نہیں.