اسلام آباد(آئی ایم ایم)بلوچستان کا وفد مولانا غفور حیدری کی قیادت میں دورہ چین پر روانہ.وفد میں مولانا خلیل بلیدی، محمد حیاتان، میر پرویز لہڑی وفد میں شامل.وفد اس دورے میں چین ، جنوبی ایشیاء بزنس لیڈرز کانفرنس میں شرکت کریگا.دورے کی دعوت ، چائنا کونسل فار پرموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ سچوان نے دی.بلوچستان کا وفد پاک چین تعلقات کو مزید ثقافتی استحکام دینے پر تبادلہ خیال کریگا.مولانا حیدری نے کہا ہے کہ وفد کا یہ دورہ پاک چین دوستی و تعلقات کو مزید مستحکم بنائے گا.دونوں ممالک میں ثقافتی ، سیاسی تعاون کو فروغ ملے گا.