فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد کے مقامی مال میں منعقدہ ڈائنگ “آرٹ نمائش” کا افتتاح کیا

اسلام آباد(آئی ایم ایم)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد کے مقامی مال میں منعقدہ ڈائنگ” آرٹ نمائش” کا افتتاح کیا۔ پاکستان میں تعینات تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف اور مالدیپ کے ہائی کمشنر محمد طہ ۔ نمائش کے روح رواں سمیع اللہ خان بھی اس موقع پر انکے ہمراہ تھے۔افتتاحی تقریب میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور دیگر مہمانوں نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور وہاں موجود فن پاروں کا بغور جائزہ لیا۔ انہوں نے مختلف آرٹ فارم جیسے کہ روایتی دستکاری، خطاطی، مٹی کے برتن، اور دیگر مقامی آرٹ کی تعریف کی، جو اس نمائش میں نمایاں تھے۔ گورنر نے نمائش میں شامل فنکاروں کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ایسے پلیٹ فارم معاشرتی و ثقافتی ورثے کو زندہ رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں گورنر نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں موجود قدیم فنون کو محفوظ کرنے اور ان کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ آئندہ نسلوں کو ان سے روشناس کروایا جا سکے۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا اس قسم کے فنکارانہ مواقع فراہم کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہے گی اور صوبے میں آرٹ اور ثقافت کے فروغ کے لیے بھرپور تعاون کرے گی۔اس نمائش میں ملک بھر سے فنکاروں نے شرکت کی تھی، جنہوں نے اپنے منفرد انداز میں روایتی فنون کی نمائندگی کی۔ مقامی مال میں منعقدہ یہ نمائش عوام کے لیے کھلی تھی اور بڑی تعداد میں لوگوں نے اس میں دلچسپی ظاہر کی۔

تازہ ترین

September 22, 2024

صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں الجزیرہ ٹی وی دفتر پر دھاوا بول دیا، دفتر بند کرنے کا حکم

September 22, 2024

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ/ضلعی انتظامیہ ان ایکشن

September 22, 2024

سپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ احمد حسن رانجھا کا پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کا دورہ

September 22, 2024

پاکستانی عوام بوسنیا کی جد و جہد آزادی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،ڈائریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی

September 21, 2024

جبری تبدیلی مذہب عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،فرحت اللہ بابر

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی