بورڈ آف ریونیو، کے پی آئی ٹی بورڈ اور بینک آف خیبر کا ای۔اسٹیمپنگ کے حوالے سے سروس لیول ایگریمنٹ کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط

پشاور(آئی ایم ایم)بورڈ آف ریونیو، خیبر پختونخوا آئی ٹی بورڈ اور بینک آف خیبر کی جانب سے ای۔اسٹیمپنگ کے حوالے سے سروس لیول ایگریمنٹ کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کر دئے گئے،مفاہمتی یاداشت کی تقریب پیر کے روز سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو کے دفتر میں منعقد کی گئی، جس میں صوبائی وزیر مال نذیر احمد عباسی، سینیئر ممبر بورڈ اف ریونیو اکرام اللہ، ممبر بورڈ آف ریونیو ایڈمن عامر لطیف، مینجنگ ڈائریکٹر بینک آف خیبر شیر محمد، مینجنگ ڈائریکٹر خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ عاکف خان، اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر مال نذیر احمد عباسی نے کہا کہ ای۔ اسٹیمپنگ بورڈ آف ریوینیو کا ایک انتہائی اہم اقدام ہے۔ کیونکہ یہ اسٹمپ ڈیوٹی ریونیو بڑھانے کا ایک اہم ذریعہ ہے اور ای۔اسٹیمپنگ سے صوبے کے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی سکیں گی۔

ای۔اسٹیمپنگ کے حوالے سے ستمبر 2022 میں پہلی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے تھے مگر اب اس کو نیشنل بینک آف پاکستان اور پنجاب آئی ٹی بورڈ کی بجائے خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور بینک آف خیبر کی وسعت سے اسے صوبے کے تمام اضلاع تک توسیع دی جارہی ہے تاکہ صوبے کے عوام کو اس ضمن میں سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ریونیو کو بھی بڑھایا جاسکے۔صوبائی وزیر مال نے کہا کہ اسٹمپ ڈیوٹی کے حوالے سے مختلف ریٹس مختص کروائے گئے ہیں جو کہ صوبے کے ریونیو کو دوہرا بڑھانے میں کافی مددگار ثابت ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عوام کی سہولت، اچھی انتظامیہ اور گڈ گورننس کے لیے حکومت کا ایک بڑا اقدام ہے۔ جبکہ اس سے حکومت کی آمدنی میں بھی کئی گنا اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کا منشور ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جاسکے جس کیلئے صوبائی کابینہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں شب و روز محنت کررہی ہیں۔

تازہ ترین

November 26, 2024

ملک کے سیاسی حالات، احتجاج اور راستوں کی بندش پر کاروباری برادری پھٹ پڑی

November 25, 2024

سینیٹر دنیش کمار کا کموڈیا میں قائم بین الاقوامی پارلیمان کے ایک اہم سیشن سے خطاب

November 25, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے

November 25, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر قریشی کا اقتصادی بحالی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر زور

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ