روایتی ریٹیل ویلیو چین میں ڈیجیٹل جدت کا عزم، ایزی پیسہ نے ایزی پیسہ کاروبار متعارف کروا دیا۔

اسلام آباد(آئی ایم ایم)ایزی پیسہ جو کہ پاکستان کا ڈجیٹل مالیاتی خدمات فراہم کرنے والا معروف پلیٹ فارم ہے نے حال ہی میں کراچی اور لاہور میں الگ الگ تقریبات میں ‘ایزی پیسہ کاروبار’متعارف کروایا۔یہ جدید پلیٹ فارم ملک بھرمیں ریٹیل کاکاروبار کرنے والے20 لاکھ تاجروں کوبینکاری کی وہ سہولیات فراہم کرےگاجوعام بینکوں سےمیسرنہیں ہیں۔ایزی پیسہ کاروبارایک واضح تبدیلی لانےکیلئےمعاون ثابت ہوگا۔کراچی اور لاہور میں ہونے والی تقریبات میں اہم فن ٹیک کمپنیوں،ایف ایم سی جی کمپنیوں اور ڈسٹریبیوشن ہاؤسزکے نمائندگان سمیت ٹلی نار بینک/ایزی پیسہ کی سینیئرلیڈرشپ ٹیم نےشرکت کی۔

ٹی ایم بی/ایزی پیسہ کے صدراورسی ای او جہانزب خان نےکراچی میں منعقدہ تقریب کا آغاذ شرکاء سےخطاب سے کیا۔انھوں نےپاکستان کے فن ٹیک منظرنامے پربات کی۔ انھوں نے ایزی پیسہ اوراس کے ہم خیال طبقےکےمابین تعاون کواجاگرکیا اوراس بات پرروشنی ڈالی کہ اس طرزکا تعاون ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کوکیسے بہتربناسکتاہے۔جہانزیب خان نےاس بات پربھی زوردیاکہ ایسی شراکت داری مالی طورپرایک جامع معاشرت کی تکمیل میں مددگارثابت ہوسکتی ہے،جو کہ افراداور کاروباردونوں کے لئے مفید ہے۔انھوں نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح ایزی پیسہ کاروبارایکوسسٹم تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول FMCGs،چھوٹے کاروباری افراد اورڈسٹریبیوٹرسمیت SMEs کیلئے کامیابی پرمشتمل حل فراہم کرسکتا ہے۔

تقریب کےدوران ایزی پیسہ کے ہیڈ آف چینلز،کارپوریٹ اینڈ پروڈکٹیولینڈنگ شہزاد خان نے پاکستان کی ریٹیل مارکیٹ پرایک دلچسپ جائزہ پیش کیا۔انھوں نے کہاکہ پاکستان میں ڈیجیٹل جدت لانے کیلئے ایزی بیسہ ہمیشہ ثابت قدم رہاہے، ایزی پیسہ کاروباربھی پاکستان میں کاروبارکی کامیابی کیلئے معاونت فراہم کرنے کے ہمارےمشن کو آگے بڑھانے میں ایک اہم قدم ہے۔شہزاد خان کا کہناتھا کہ ایزی پیسہ کاروبارپیسوں کےلین دین سےجڑے خطرات اوربےقاعدگیوں کوکم کرنے کیلئے جامع حل فراہم کرے گا،اس کے ذریعے صارفین کولچکدار مالیاتی وسائل میسرہوں گے۔انھوں نے بتایا کہ صارف اس ایپلیکیشن سے آرڈر کرسکتے ہیں، اپنی ڈیلیوریزکی معلومات حاصل کرسکتےہیں اوراپنی انوینٹری سےمتعلق انتظامات سنبھال سکتےہیں۔شہزاد خان نےکہا کہ ایزی پیسہ کاروبارریٹیلراورڈسٹریبیوٹرز کواس قابل بنائے گا کہ وہ آج کی ڈیجیٹل معیشت میں ثابت قدم رہ سکیں۔

ایزی پیسہ کاروبار’دکان’ کے تعاون سےتیار کیا گیا ہے، ایزی پیسہ کاروبار ای کامرس افراسٹرکچر حل فراہم کرےکا، جس کوریٹیل ویلیو چین میں اسٹیک ہولڈرز کو درپیش مشکلات، چیلنجز، اوررکاوٹوں کو مدنظررکھ کربنایا گیا ہے۔ یہ ایک all-in-one پلیٹ فارم ہےجوہموارڈیجیٹل ٹرانزیکشن، ریٹیلر کو مالی معاونت، اورجامع مالی تقسیم کے انتظام سے متعلق رہنمائی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ایزی پیسہ سےمنسلک ریٹیلرزاورڈسٹری بیوٹرز کومالی انتظامات سے جڑے پیچیدہ چیلنجزسےنمٹنے میں مدد فراہم کرے گا۔اس ایپلیکیشن کوخاص طو پرریٹیل ویلیوچین کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

ایزی پیسہ کاروبارکوتقریب کے شرکاء کی جانب سے خاصی پذیرائی ملی،جس کی ایک وجہ اس پلیٹ فارم کا ریٹیل سیکٹر سے جڑے دیرینہ مسائل کاحل فراہم کرنا تھی۔ ایزی پیسہ کاروبارسے متعلق شرکاء کا فیڈ بیک انتہائی مثبت تھا،جو کہ ایزی پیسہ کے ریٹریلرز کو طویل مدتی حل فراہم کرنے،خاص طور پر مالی معاملات، سپلائے چین مینجمنٹ اور آرڈرپراسیسنگ سے متعلق معاونت فراہم کرنے کے عزم کا نتیجہ ہے۔شرکاء کا یہ مثبت ردعمل ایزی پیسہ کے آپریشنل کارکردگی کوبہتربنانے اورریٹیل صنعت کی ترقی کیلئے کلیدی شراکت دار کے طورپرکردارکواجاگرکرتاہے۔

ایزی پیسہ کاروبارنے پاکستان کے ریٹیل سکیٹرپرنمایاں طورپراثراندازہوا ہے۔ایزی پیسہ کاروبار نےکاروبار کےآپریشنل اخراجات کم کرنے، کیش فلو بہتر کرنے،اورمجموعی طو پرکارکردگی بڑھانے میں مدد فراہم کی ہے۔40 ملین رجسٹرڈ صارفین کے ساتھ ایزی پیسہ صارفین پرمرکوز حکمت عملی اورمالیاتی شمولیت کیلئے ٹیکنالوجی کی جدت کے عزم کے ساتھ،پاکستان کے ڈیجیٹل مالیاتی منظرنامےمیں سب سے آگے ہے،اورایک ایسے مستقبل کے تخلیق کیلئے معاونت فراہم کررہا ہےجہاں ہرشخص کے پاس مالیاتی خودمختاری حاصل کرنے کیلئے ٹولزاوروسائل موجود ہوں۔

تازہ ترین

November 22, 2024

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے حل کی ضرورت ہے، سید یوسف رضا گیلانی

November 22, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

November 22, 2024

صدر آصف علی زرداری کی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

November 22, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی کی طارق صادق کو مبارکباد

November 22, 2024

قرآنِ کریم قیامت تک آنے والے انسانوں کے لئے راہِ ہدایت ہے،علامہ مولانا صاحبزادہ خلیل احمد مرتضائی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ