اسلام آباد(آئی ایم ایم)نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک ) نے آسانی تقسیم (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ساتھ غربت کے خاتمے اور ہنر کی ترقی کے مقاصد کو بروئے کار لانے کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی ہے۔ معاہدہ نیوٹیک کے ڈائریکٹر جنرل ایڈمن اور آسانی تقسیم کے منیجنگ ڈائریکٹر کے درمیان نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی موجودگی میں ایک تقریب میں دستخط کر کے تہہ پایا۔یہ شراکت داری غربت کے خاتمے کے لیے ڈیجیٹل ڈیٹا شیئرنگ کو شامل کرنے اور پیشہ ورانہ تربیتی پروگراموں کو مقامی اور بین الاقوامی ملازمت کی مارکیٹ کی ضروریات کے ساتھ ہم آہنگ کرنے پر مرکوز ہے۔ شراکت داری کے اہم مقاصد میں افراد کے مالی اور تربیتی ضروریات کا جائزہ لینا، اعلیٰ معیار کی تربیتی پروگراموں کو یقینی بنانا، اور فراہم کردہ تربیت کی اہمیت کو بڑھانے کے لیے ملازمین سے رائے جمع کرنا شامل ہے۔
معائدہ کی تقریب میں نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے پاکستان بھر میں پسماندہ کمیونٹیوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے ایسی عوامی و نجی شراکت داریوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا، “یہ معاہدہ نیوٹیک کے اس عزم کی علامت ہے کہ ہم افراد کو ورک فورس میں کامیاب ہونے کے لیے درکار مہارتیں فراہم کریں، جبکہ ملک میں غربت کے خاتمے کی فوری ضرورت کو بھی پورا کرنے کے لیے بھی اہم اقدام کریں ۔”آسانی تقسیم کے منیجنگ ڈائریکٹر نے شراکت داری کے بارے میں جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “اس شراکت داری کے ذریعے، ہم ان افراد کی مدد کرنے کا مقصد رکھتے ہیں جنہیں مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تربیت فراہم کر کے ان کے منتخب کردہ شعبوں میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے ضروری وسائل فراہم کیے جائیں۔”
دونوں تنظیمیں اس عمل کے دوران اعلیٰ تربیتی معیار برقرار رکھنے، ان کا مسلسل جائزہ لینے اور ان کی بہتری کے لیے پرعزم ہیں۔
یہ شراکت داری نیوٹیک کی اس وژن کی عکاسی کرتی ہے کہ پیشہ ورانہ تربیت کو سماجی و اقتصادی ترقی کے ایک آلے کے طور پر فروغ دیا جائے، جبکہ آسانی تقسیم مالی جائزہ اور ڈیٹا پر مبنی فیصلوں میں قیمتی معاونت فراہم کرتا ہے۔
مزید معلومات کے لیے، براہ کرم رابطہ کریں:
نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک )
ہیڈکوارٹرز پلاٹ نمبر 38، کرتھر روڈ، H-9/4، اسلام آباد
فون: 051-9044300 | 051-9206638
http://navttc.gov.pk