گوجرانوالہ( آئی ایم ایم)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے پیپلز پارٹی گوجرانوالہ کے سینئر راہنما امیدوار قومی اسمبلی این اے 78 گوجرانوالہ طارق محمود مغل کی اہم ملاقات گورنر پنجاب کی ساس کی وفات پر ان کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور دعا مغفرت کی گئی ۔ملاقات میں موجودہ سیاسی و تنظیمی صورتحال پر تبادلہ خیال پارٹی کارکنان اور عوام کو درپیش مساہل سے آگاہ کیا اور ضلعی انتظامیہ کے بارے میں آگاہ کیا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہے گورنر ھاوس کے دروازے عوام کے لیے کھلے ہیں ہر فورم پر عوام کے حقوق کے حل کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے پیپلز پارٹی کو پنجاب میں مضبوط بنائینگے ڈویژن ضلع شہروں اور گائوں گائوں جا کر پیپلز پارٹی کے کارکنوں سے رابطہ رکھوں گا۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی ضلع گوجرانوالا کے جنرل سیکرٹری چوھدری ارشاد اللہ سندھو، نائب صدر سرفراز چٹھہ، پیپلز پارٹی تحصیل نوشہرہ ورکاں کے صدر ٹکٹ ھولڈر صوبائی اسمبلی پی پی 69 نوشہرہ ورکاں رانا شبیر حیدر مبارک، پیپلز پارٹی تحصیل کامونکی کے صدر رانا محمد شہباز ،ٹکٹ ھولڈر قومی اسمبلی چوھدری مالک ورک ایڈووکیٹ، ٹکٹ ھولڈر صوبا ئی اسمبلی پی پی 66 علی اصغر ورک ، پیپلز پارٹی سٹی گوجرانوالا کے راہنما باو محمد ایوب جبار منج، ڈاکٹر ریاضت جٹ، محمد رضوان اصف چیمہ، یونس قیصر کھوکھر، رانا محمد اسحق خان ،صوبیہ ملک و دیگر شامل تھے۔