اسلام آباد(آئی ایم ایم) تحریک انصاف گلالئی کی چیئرپرسن عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے جس پر دشمن کی میلی نظریں ہیں،پاکستان میں یہودی لابی بڑی سرگرم ہے جو علیحدگی پسند ایجنڈے پر کام کر رہی ہے جسکی ایک شاخ پی ٹی آئی کی قیادت اور دوسری منظور پشتین ہے، سوچی سمجھی سازش کے تحت کے پی پولیس کو دھرنے پر بٹھا کر فوج کیخلاف مہم شروع کی گئی ہے، بانی پی ٹی آئی کے ذریعے کرپٹ اور نااہل لوگوں کو اقتدار میں لایا گیا،مالاکنڈ سے لے کر بنوں کرک لکی مروت اور تیراہ سے لے کر تمام قبائلی اضلاع مکمل طور پر دہشت گردی کی لپیٹ میںہیں،جہاں پر دہشت گرد پیٹرولنگ کرنے کے ساتھ ساتھ وہاں پر بھتے بھی وصول کر رہے ہیں ، یہ تحفہ چیئرمین پی ٹی آئی اور جنرل فیض حمید دے کر گئے ہیں ،وزیر اعلیٰ کے پی عجیب شخص ہے وہ صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے جلسے جلوس کھیل رہا ہے،بلا تفریق احتساب ملک کیلئے ضروری ہے،قبائلی عوام کو این ایف سی ایوارڈ میں سے حصہ نہیں ملا، قبائلی عوام کو معدنیات میں سے رائلٹی دی جائے، قبائلی عوام کو حقوق نہ ملے تو پارلیمنٹ ہاؤس کا گھیراؤ کرینگے،عائشہ گلالئی نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا.
عائشہ گلالئی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت نازک صورتحال سے گزر رہا ہے،تمام قبائلی علاقوں میں طالبان دہشتگرد چیک پوسٹیں بنا کر بھتے وصول کر رہے ہیں، جس سے وہاں کےعوام تشویش میں مبتلا ہیں کیونکہ وہاں پر دہشت گرد وں کیخلاف ملٹری آپریشن کا بھی خطرہ ہے، ملٹری آپریشن ہوگا تو پھروہاں کے عوام کی نقل مکانی کا بھی خطرہ ہے جس سے ان کی زندگی مزید مشکلات کا شکار ہو جائیگی،دہشتگردوں کا تحفہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور جنرل فیض حمید دے کر گئے ہیں ،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گندا پور کو اپنے صوبے کے عوام کی مشکلات کا ذرا سا بھی خیال نہین ہے وہ جلسے جلوس کھیلنے میں مصروف ہے،قبائلی لوگ مختلف جگہوں پر دھرنوں پر بیٹھے ہوئے ہیں مگر کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ تقریبا ایک ماہ پہلے وزیر اعلیٰ ہاؤس خیبر پختون خواہ میں ایک میٹنگ ہوئی تھی جس میں پولیس کے چند آفیشلز کو بلایا گیاجس کے بعدپولیس کے دھرنےترتیب دئیے گئے،آج تیسرا دن ہےکہ پولیس دھرنے پر بیٹھی ہوئیہے اور کر رہی ہے کہ فوج یہاں سے چلی جائے، کیا یہ ممکن ہے کہ آئی جی کے پی کے نوٹس کے بغیر خیبر پختونخوا پولیس یہ مطالبہ کر رہیہے، اگر فوج اور پولیس کے درمیان جنگ ہو گئی تو کیا ہو گا اور اسکا ذمہ دار کون ہوگا.
علی امین بھی وہی بات کر رہا ہے کہ پنجاب آؤں گا تو بنگلہ دیش کو بھول جاؤ گے،گولڈ سمتھ خاندان کے بارے میں تو اسرائیلی اخبار نے بھی کہا ہے کہ عمران خان اسرائیل اور پاکستان کے درمیان بڑے اچھے تعلقات قائم کر سکتے ہیں ، اس کے علاوہ ان کا سوشل میڈیا کون چلا رہا ہے اتنی جو فنڈنگ ہیں سوشل میڈیا میں یہ کون کر رہا ہے، یہ اسرائیلی اور بھارتی اکاؤنٹ سے ہو رہے ہیںجو جلسوں پر یہ اربوں روپے خرچ کرتے ہیں ،خیبر پر تنخواہ کے غریب عوام کے وسائل اربوں روپے ایک جلسوں پہ خرچ کرتے ہیں کیا وہ پیسےہمارے قبائلیوں کو نہیں دے سکتے ،نوجوانوں کو اپ روزگار کے لیے نہیں دے سکتے،لوگوں کو میں کہتی ہوں کہ ابھی بھی جاگ جاؤ،دوسری طرفمنظور پشتین نے11اکتوبر کو اجلاس بلایا ہے،منظور پشتین سے کہنا چاہتی ہوں اگر تمہیں افغانستان کا جھنڈابہت پسند ہےاور افغانستان کی زبان میں بات کرتے ہیں تو افغانستان کی شہریت لے لو،انہوں نے مطالبہ کیا کہ قبائلی عوام کو این ایف سی ایوارڈ میں سے حصہ اور معدنیاتمیں سے رائلٹی دی جائےبصورت دیگر پارلیمنٹ ہاؤس کا گھیراؤ کرینگے اور اپنا حق چھین کر لینگے۔