بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین کی رقم بینک اکاؤنٹس میں منتقلی کے اقدامات کئے جارہے ہیں، سینیٹر روبینہ خالد

اسلام آباد(آئی ایم ایم): چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کی ہدایات اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مشاورت سے مستحق خواتین کو ان کی رقم بینک اکاؤنٹس میں منتقل کرنے کے حوالے سے اقدامات کئے جارہے ہیں جس کے تحت خواتین کو رقم کی حصولی میں آسانی ہوگی اور حق داروں کو ان کا حق شفاف اور باعزت طریقے سے مل سکے گا۔ ان خیالات کا اظہار سینیٹر روبینہ خالد نے چلاس میں بی آئی ایس پی دفتر میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران کیا۔

سینیٹر روبینہ خالد کا کہنا تھا کہ میرا یہاں آنے کا مقصدمستحق خواتین سے براہ راست مل کر ان کے مسائل کو جاننا ہے اس لئے میں ملک بھر میں مختلف مقامات کے دورے کررہی ہوں تاکہ خواتین کو درپیش مشکلات سے متعلق حقائق کو بہتر طور پر جان سکوں۔انہوں نے مزید کہا کہ مستحق خواتین کی رقم سے کٹوتی اور ان سے بدسلوکی کی شکایت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شکایا ت کے انداراج اور انکے ازالے کیلئے بی آئی ایس پی نے ایک جدید کال سینٹر قائم کیا ہے جس کا ہیلپ لائن نمبر 080026477 ہے۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ مجھے اس بات کا بخوبی علم ہے کہ یہاں مستحق خواتین کیلئے پروگرام میں انداراج کیلئے سفر کرنا مشکل ہے اس لئے ہم نے صدر اور وزیر اعظم پاکستان سے درخواست کی ہے کہ ہمیں مزید موبائل رجسٹریشن وینز فراہم کی جائیں تاکہ دوردراز علاقوں میں بھی مستحق خاندانوں کی رجسٹریشن کو یقینی بنایا جاسکے۔

سینیٹر روبینہ خالد نے بینظیر کفالت، تعلیمی وظائف اور نشوونما پروگرام پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ مستحق خواتین اور انکے گھرانوں کے افراد کیلئے بینظیر سکل ٹریننگ پروگرام کا آغاز بھی کیا جارہا ہے تاکہ ان کا معیار زندگی بہتر ہو اور یہ ملکی معیشت میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔ سینیٹر روبینہ خالد نے مستحق خواتین میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متعلق آگاہی فراہم کرنے میں میڈیا کے کردار کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

قبل ازیں، سینیٹر روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی چلاس آفس دورے کے دوران وہاں موجود مستحق خواتین سے ملاقات کی، انکے مسائل سنے اور بی آئی ایس پی عملے کو ان مسائل کے فوری حل کی ہدایت کی۔ سینیٹر روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی شجر کاری مہم سرسبز پاکستان بینظیر پاکستان کے تحت بی آئی ایس پی چلاس آفس میں پودا بھی لگایا ۔

تازہ ترین

November 26, 2024

ملک کے سیاسی حالات، احتجاج اور راستوں کی بندش پر کاروباری برادری پھٹ پڑی

November 25, 2024

سینیٹر دنیش کمار کا کموڈیا میں قائم بین الاقوامی پارلیمان کے ایک اہم سیشن سے خطاب

November 25, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے

November 25, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر قریشی کا اقتصادی بحالی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر زور

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ