جمہوری ادراے مضبوط کرنے، ضروری اصلاحات کی ضرورت ہے،آصف علی زرداری

اسلام آباد(آئی ایم ایم) صدر آصف علی زرداری نے جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے، ضروری اصلاحات لانے اور پاکستان میں جمہوریت کو مستحکم کرنے کے لئے اجتماعی طور پر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے جمہوریت کو ایک منصفانہ اور جامع معاشرے کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ قوم کو درپیش موجودہ چیلنجز کا حل ایک مضبوط اور متحرک جمہوری عمل میں پوشیدہ ہے۔صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ اس سال کے یوم جمہوریت کا عالمی عنوان “مصنوعی ذہانت کی مدد سے بہتر طرز حکمرانی کا فروغ” ہے۔اپنے پیغام میں صدر مملکت نے مصنوعی ذہانت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت شفافیت، احتساب اور انتظام عامہ کی کارکردگی بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے، جبکہ یہ ڈیٹا پر مبنی معلومات فراہم کر کے ووٹرز کی جمہوری عمل تک رسائی بہتر بناتی ہے۔صدر مملکت نے پارلیمنٹ کے کردار کو جمہوریت کے تحفظ، عوامی مسائل کے حل اور جامع پالیسیوں کی تشکیل میں کلیدی حیثیت قرار دیا۔ انہوں نے کہا، “ہمارا مستقبل جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کی اجتماعی کوششوں پر منحصر ہے کہ جمہوریت آنے والی نسلوں کے لئے پھلتی پھولتی رہے۔”

صدر نے مزید کہا کہ بنیادی حقوق کا تحفظ اور تمام شہریوں کی سیاسی، معاشی اور سماجی شمولیت جمہوریت کی اساس ہے۔صدر مملکت نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان میں جمہوریت کی بحالی اور استحکام میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کی میراث جمہوری اقدار کی بقا کی جدوجہد کی ایک مسلسل یاد دہانی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ جمہوریت کے ذریعے پاکستان سماجی و اقتصادی انصاف، مساوات، قانون کی حکمرانی اور اظہار رائے کی آزادی یقینی بنا سکتا ہے.

تازہ ترین

September 22, 2024

صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں الجزیرہ ٹی وی دفتر پر دھاوا بول دیا، دفتر بند کرنے کا حکم

September 22, 2024

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ/ضلعی انتظامیہ ان ایکشن

September 22, 2024

سپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ احمد حسن رانجھا کا پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کا دورہ

September 22, 2024

پاکستانی عوام بوسنیا کی جد و جہد آزادی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،ڈائریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی

September 21, 2024

جبری تبدیلی مذہب عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،فرحت اللہ بابر

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی