اسلام آباد(محمد حسین ) پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان اولمپین فورم اور ہاکی فیملی کے زیراہتمام سینئئر سپورٹس جرنلسٹ شاہد منصور، چیف ایڈیٹر ہاکی ٹائمز، کی 25 سالہ خدمات کے اعتراف میں بینیفٹ ہاکی میچ کا انعقاد انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم اولمپک ویلیج ہاکی گوجرہ میں اج 15 ستمبر بروز اتوار شام 4بجے ہورہا ہے۔اس موقع پر دنیا ہاکی کے کئی لیجنڈ جن میں دیوار چین منظور الحسن۔اولمپئین رشید الحسن ۔اولمپئین سلیم ناظم ودیگر موجود ہونگے ۔ رشید الحسن ہاکی اکیڈمی گوجرہ اورایم ایچ عاطف ہاکی اکیڈمی فیصل آباد مدمقابل ہونگی۔دونوں ٹیموں کی جانب سے کئی نامور کھلاڑی بھی حصہ لیں گے۔