جماعت اہل سنت راہوالی کے زیر اہتما م جشن عید میلاد النبی ۖ کے سلسلہ میں مشعل بردار ریلی نکالی گئی

گوجرانوالہ( آئی ایم ایم)جماعت اہل سنت راہوالی کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی ۖ کے سلسلہ میں مشعل بردار ریلی نکالی گئی ، “سرکار کی آمد مرحبا” “سیدی مرشدی یا نبی یانبی” کی صدائوں سے راہوالی گونج اٹھا ، ریلی جہاں سے بھی گزری فضا درود وسلام سے معطر ہوتی گئی۔ ریلی کے شرکاء کا جگہ جگہ پھولوں کی پتیوں کے ساتھ استقبال کیا گیا۔۔ریلی کی قیادت بزرگ عالم دین مولانا خالد حسن مجددی ، جامعہ چشتیہ رضویہ ضیاء القرآن راہوالی کے مہتمم اعلیٰ پروفیسر حافظ شبیر حسین چشتی،قاری امین چشتی، حافظ عطاا لمصطفیٰ جمیل،صاحبزادہ ضیاء المرتضیٰ چشتی، حافظ محمد اشرف رضا قادری مولانا محمد اکبر نقشبندی، مشتاق احمد بادل مبین احمد خان،عدیل عارف مہر ،حافظ نعمان صدیقی،پروفیسر حافظ بلال سعید چشتی، و دیگر نے کی ریلی میں شامل نعت خواں حضرات نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نظرانہ عقیدت پیش کیا جبکہ ریلی کی روانگی سے قبل شرکاء سے علما کرام نے عقائد دو جہاں کی سیرت و مطہرہ پر خطاب کرتے ہوئے مفصل روشنی ڈالی، مقررین نے کہا کہ پوری انسانیت پیغمبر اسلام کی تعلیمات اور ان کی زندگی سے سبق سیکھتے ہوئے کامیابی حاصل کر سکتی ہے۔

آج امت مسلمہ اپنی زندگی میں شامل ہر خرابی کو ختم کرنا چاہتی ہے تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی غلامی کا پٹہ اپنے گلے میں ڈال لے۔ فکر اسلامی کی بیداری کیلئے گھر گھر جشن عید میلاد النبی کی محافل کا انعقاد ضروری ہے ا نہوں نے کہا آج ہمیشہ کی طرح علما مشائخ طلبا کا ریلی میں جوش و خروش دیکھ کر واضح ہوتا ہے کہ مسلمانوں کا مستقبل بھی ماضی کی طرح روشن ہے ۔ریلی نماز مغرب کے بعد جامعہ مسجد گلزار مدینہ راہوالی سے شروع ہو کر جی ٹی روڈ پر چناب گیٹ ، مین بازار، شوگر مل چوک سے ہوتی ہوئی منڈیالہ وڑائچ موڑ سے واپس شا ہرہ قائد اعظم سے گزرتی ہوئی جامعہ چشتیہ رضویہ ضیا القران میں ا ختتام پذیر ہوئی ۔ریلی کے اختتام پر جامعہ چشتیہ کے نائب مہتمم حافظ عطاا لمصطفیٰ جمیل کی طرف سے ختم شریف ، دعاکے بعد شرکا ء میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

تازہ ترین

November 26, 2024

ملک کے سیاسی حالات، احتجاج اور راستوں کی بندش پر کاروباری برادری پھٹ پڑی

November 25, 2024

سینیٹر دنیش کمار کا کموڈیا میں قائم بین الاقوامی پارلیمان کے ایک اہم سیشن سے خطاب

November 25, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے

November 25, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر قریشی کا اقتصادی بحالی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر زور

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ