عید میلاد النبی کے بابرکت و با سعادت موقع پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا پیغام

اسلام آباد(آئی ایم ایم) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے عید میلاد النبیﷺ کے بابرکت اور پُرمسرت موقع پر اپنے پیغام میں مسلمانانِ عالم اسلام اور خاص طور پرتمام اہل وطن کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ اس بابرکت دن کی فضلیت وسعادت سے ہر مسلمان کا دل نور سے منور کر دے اور وطن عزیز کو اس مقدس دن کی نسبت سے اپنی رحمتوں و بر کتوں سے مالا مال کر دے۔خاتم النبین آنحضرت محمد ﷺ صرف مسلمانوں کے لئے ہی نہیں بلکہ بنی نوع انسان اور تمام کائنات کے لئے رحمتہ العالمین بن کر تشریف لائے۔ اس لحاظ سے 12 ربیع ا لا ول کا دن اسلامی تاریخ کا ہی نہیں بلکہ پوری کائنات اور انسانیت کیلئے رحمت و برکت کا دن ہے ۔یہ دن تمام بنی نوع انسان کو نسلی، علاقائی، طبقاتی، لسانی اور جغرافیائی تعصبات کی دلدل سے نکال کر امن و محبت اور ا تحاد و یگانگت کا درس دیتا ہے۔ اخوت اور بھائی چارے کی فضاءقائم کرنے کے لئے اسوہ حسنہ رسول ﷺکی پیروی ناگریز ہے کیونکہ ہماری بقا ءاور دینی و دنیاوی کامیابی کا انحصار اسوہ حسنہ کی مکمل پیروی پر منحصر ہے۔

آج اس با سعادت دن کو منانے کا سب سے احسن طریقہ یہ ہے کہ ہم اپنے کردار، گفتار، اخلاق اور عمل سے یہ ثابت کریں کہ ہم رحمتہ العالمین کے ا±متی ہیں اور پیارے پیغمبر ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اپنے اندر اتحاد واتفاق، باہمی محبت ورواداری اور احساس ذمہ داری جیسے نایاب اوصاف پیدا کریں گے جو ہمارے ملک و قوم کی خوشحالی، بقا ءاور پوری دنیا میں ترقی کیلئے راہیں ہموار کرنے میں معاون ثابت ہوں۔ میں اس مقدس اور بابرکت دن کی مناسبت سے تمام شہداء، غازیوں اور مجاہدوں کو بھی خراجِ عقیدت پیش کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے وطن عزیز کی حفاظت کے لئے لازوال قربانیاں دیں۔

حضور اکرم ﷺکی زندگی بنی نوع انسان کیلئے مشعلِ راہ ہے اور دنیا وآخرت کی کامیابی کی ضمانت بھی ہے۔اسلامی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے دنیا بھر میں امن،محبت، ایثار، قربانی،اتحاد ویگانگت کا ماحول پیدا کیا جا سکتا ہے۔میں خدائے بزرگ و برتر کی بارگاہ میں دعا گو ہوں کہ وہ ہمیں اپنی زندگیاں تعلیمات نبوی ﷺکی روشنی میں گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔(آمین)

تازہ ترین

September 22, 2024

صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں الجزیرہ ٹی وی دفتر پر دھاوا بول دیا، دفتر بند کرنے کا حکم

September 22, 2024

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ/ضلعی انتظامیہ ان ایکشن

September 22, 2024

سپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ احمد حسن رانجھا کا پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کا دورہ

September 22, 2024

پاکستانی عوام بوسنیا کی جد و جہد آزادی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،ڈائریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی

September 21, 2024

جبری تبدیلی مذہب عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،فرحت اللہ بابر

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی