اسلام آباد(آئی ایم ایم)سپارکو نے اسلام آباد میں پاک سیٹ،ایم ایم 1 سیٹلائٹ ایپلیکیشن کانفرنس کی میزبانی کی.پاک سیٹ-ایم ایم 1 سیٹلائٹ پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی میں اہم سنگ میل عبور کر رہا ہے.وزیر مملکت شزا فاطمہ خواجہ تقریب کی مہمانِ خصوصی تھیں.پاک سیٹ-ایم ایم 1 پاکستان بھر میں ڈیجیٹل شمولیت اور اقتصادی ترقی کو فروغ دے گا.چیئرمین سپارکو: پاک سیٹ-ایم ایم 1 دور دراز علاقوں میں ڈیجیٹل فرق ختم کرے گا.پاک سیٹ-ایم ایم 1 پندرہ سال سے زیادہ عرصے تک فعال رہے گا، تیز رفتار کنیکٹیویٹی فراہم کرے گا.
پاکستان نے پاک سیٹ-ایم ایم 1 کی کامیاب لانچ کے ساتھ خلائی سفر میں بڑا قدم اٹھایا. چیئرمین سپارکو نے مقامی صنعت سے خلا سے متعلق سرگرمیوں میں شمولیت کی دعوت دی. حکومت نے قومی ترقی کے لیے خلائی ٹیکنالوجی کے استعمال کے عزم کا اعادہ کیا.پاک سیٹ-ایم ایم 1: پاکستان کے ڈیجیٹل عزائم کا اہم حصہ، مواصلاتی انفراسٹرکچر میں انقلاب برپا کرے گا.