لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا پانچواں اجلاس جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا یہ پانچواں اجلاس ہے جو قائد محمد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف کی زیر صدارت ہو رہا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کا پارلیمانی بورڈ آج بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے موزوں امیدواروں کا انتخاب کرے گا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف ارگنائزر مریم نواز شریف، الیکشن سیل کے سربراہ اسحاق ڈار، سیکرٹری جنرل احسن اقبال اور پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ خان، پارٹی کے مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کے علاوہ ڈویژنل کوآرڈینیٹرز نے اجلاس میں شرکت کی۔
مزید پڑھیں: نواز شریف کی ہائی کورٹ پیشی: ن لیگی رہنماؤں کی بڑی تعداد موجود رہی
واضح رہے کہ پارلیمانی بورڈ 2 دسمبر سے اب تک سرگودھا ڈویژن، ڈسٹرکٹ راولپنڈی، ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن اور صوبہ بلوچستان میں پارٹی امیدواروں کے ناموں پر غور کر چکا ہے۔