اسلام آباد(آئی ایم ایم)جمہوریہ تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف تویر نے وزیر دفاع، دفاعی پیداوار اور ہوابازی خواجہ محمد آصف سے اسلام آباد میں ان کے دفتر میں ملاقات کی.ملاقات کے دوران متعلقہ دوطرفہ دفاعی اور اقتصادی امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ ایوی ایشن سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر دفاع نے تمام تصفیہ طلب علاقائی مسائل کے پرامن حل کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ بھی کیا اور خطے میں امن اور اقتصادی روابط کے فروغ کے لیے تاجکستان کی کوششوں کو سراہا۔
تاجک سفیر نے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان موجود برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔اس کے علاوہ انہوں نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کے لیے اپنی حکومت کے عزم کا یقین دلایا۔