اسلام آباد (آئی ایم ایم)ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت .وفاقی وزیر تجارت اور ترکمانستان کے سفیر کی ملاقات میں تجارتی معاہدوں کی تکمیل اور نئے شعبوں میں تعاون پر غور کیا گیا ملاقات کے دوران اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان کاروبار سے کاروبار (B2B) رابطوں کے فروغ پر زور دیا جائے گا.2015 کے مفاہمتی یادداشت (MoU) اور 2019 کے مشترکہ بزنس کونسل کے معاہدوں کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر جام کمال نے کہا کہ توانائی، کھاد، ادویات، زراعت اور تعمیراتی مواد کے شعبوں میں تعاون کی ضرورت ہے .
ترکمانستان-پاکستان ٹرانزٹ تجارت معاہدے کی جلد تکمیل پر بھی اتفاق کیا گیا.معاہدہ بینکاری، کسٹم اور تجارتی نقل و حمل کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دے گا.تجارتی روابط کے فروغ، روٹس کے مسائل کے حل اور طریقہ کار کو آسان بنانے پر بات چیت کی گئی.