قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

اسلام آباد (عامر رفیق بٹ) پاکستان زرعی تحقیقا تی کونسل (PARC) اسلام آباد نے 19 ستمبر2024 کو “سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار” کا انعقاد کیا۔ سیمینار کا مقصد ہما رے نبی حضرت محمدرسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کی تعلیمات اور ان کی انسانی زندگی پر اثرات اور اہمیت پر روشنی ڈالنا تھا۔ پی اے آر سی کے چیئرمین ڈاکٹر غلام محمد علی نے اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور سیمینار کے انعقاد میں میلاد کمیٹی پی اے آر سی کی کوششوں کو سراہا۔اس موقع پرچئیرمین پی اے آر سی کا کہنا تھا کہ حضرت محمدرسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کی حیات طیبہ تمام عالم اسلام کے لیے مشعل ہدایت ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کرہی دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔

مصر کے بین القوامی شہرت یافتہ قاری صلاح عبدللہ نے تلاوت کلام پاک سے محفل کا آغاز کیا۔ قاری ریحان حبیب، محمد رضوان عطاری اور حافظ محمد جاوید نے نعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت حاصل کی۔ معروف عالم دین مفتی محمد گل رضا عطاری نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآ لہ و اصحابہ وسلم کی تعلیمات پر عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا اور آپ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآ لہ و اصحابہ وسلم کی حیات طیبہ روشنی کا مینار ہے جو تاریک ترین دور میں ہماری رہنمائی کرتی ہے۔ ان کی تعلیمات زمان و مکان کی پابند نہیں بلکہ آفاقی اور لازوال ہیں۔ وہ حکمت، ہمدردی کا ذریعہ ہیں اور ایک منصفانہ اور مکمل زندگی گزارنے کا راستہ ہیں۔ایگریکلچرل لنکجز پروگرام کے ڈائریکٹر، صاحبزادہ ارشد فاروق نے حضرت محمدرسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کی حیات طیبہ کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی اورتمام معزز مہمانوں اور شرکاء کا اس پروقار موقع پر شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی