اسلام آباد(آئی ایم ایم)وزير اعظم پاکستان مياں شہباز شريف نے مسلم ليگ (ن) کے سينئر راہنما حافظ شاھد گہگ کو کوآرڈینیٹر براۓ اورسيز پاکستانی تعينات کر ديا.وزير اعظم کے پرنسپل سيکرٹری نے نوٹيفيکشن جاری کر ديا.حافظ شاھد گہگ نے مسلم ليگ (ن) کو جاپان، سنگاپور اور افريکا ميں فعال بنانے ميں کردار ادا کيا اور وہاں موجود اورسيز پاکستانيوں کے مسائل کے حل کے لئے ہميشہ سرگرم رہے.
حافظ شاھد کا شمار پاکستان ميں بڑے پيمانے پر ضرورت مند لوگوں کے لیے فلاحی امداد کرنے والے لوگوں ميں ہوتا ہے.وزيراعظم پاکستان مياں شہباز شريف نے حافظ شاھد گہگ کو جاپان، سنگاپور اور افريکا ريجن ميں اورسيز پاکستانيوں کے مسائل کے فوری حل کے احکامات ديتے ہوۓ نوٹيفیکشن جاری کيا.وزير دفاع خواجہ آصف نے حافظ شاھد گہگ کو باضابطہ نوٹيفيکيشن پيش کیا.