امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے سابق صدر و رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر عارف علوی نے منصورہ میں ملاقات کی

اسلام آباد(آئی ایم ایم)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے سابق صدر و رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر عارف علوی نے منصورہ میں ملاقات کی جس کے دوران سپریم کورٹ کے حوالے سے مجوزہ آئینی ترمیم اور ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ نائب امرا جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، ڈاکٹر اسامہ رضی، سیکرٹری جنرل امیرالعظیم اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت نے کہا کہ جماعت اسلامی مجوزہ آئینی ترمیم کو کُلی طور پر مسترد کرتی ہے۔ موجودہ حالات میں جب کہ نئے چیف جسٹس کا تقرر ہونے والا ہے کسی صورت بھی حکومت کو زیب نہیں دیتا کہ وہ آئین کا حلیہ بگاڑے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ فارم 47 سے مسلط ہونے والی حکومت کی اتنے سنجیدہ معاملہ پر فیصلے لینے کی کریڈیبلیٹی بھی نہیں ہے اگر الیکشن دھاندلی کی تحقیقات ہوجائیں اور جوڈیشل کمیشن تشکیل پاجائے تو موجودہ پارلیمنٹ سے نصف سے زائد لوگ تو ویسے ہی فارغ ہوجائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی کسی صورت اس ترمیم کو قبول نہیں کرے گی۔ انھوں نے تمام اپوزیشن جماعتوں کو بھی مشورہ دیا کہ وہ شقوں کے مطالعہ میں الجھنے کی بجائے مکمل طور پر حکومتی ڈرافٹ کو مسترد کردیں۔ حکومت موجودہ حالات میں ایسے ہتھکنڈے اپنانے سے باز رہے جس سے مزید بحران پیدا ہوں۔ امیر جماعت نے ڈاکٹر عارف علوی کو منصورہ آنے پر خوش آمدید کہا اور اس موقف کو دہرایا کہ تمام سیاسی پارٹیوں کوجلسے جلوسوں کی اجازت ہونی چاہیے۔ جماعت اسلامی جمہوری آزادیوں پر یقین رکھتی ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کے دوران ملک میں جمہوری قدغنوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا، جماعت اسلامی مشترکات پر پہلے بھی تحریک انصاف سے رابطوں میں ہے اور آئندہ بھی رابطے جاری رہیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فوج، عدلیہ یا کوئی بھی ادارہ ہو بہتری اسی میں ہے کہ تمام اپنی آئینی حدود میں رہیں، ملک فوج اور عوام میں لڑائی کا متحمل نہیں ہوسکتا، تمام سٹیک ہولڈرز کو یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہیے کہ آئین میں طے کردہ اصولوں پر کاربند ہونے میں ہی سب کی بھلائی ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ ڈاکٹر عارف علوی مدد لینے یا دینے کے لیے آئے ہیں اور نہ ہی یہ مدد لینے اور دینے کا سوال ہے، جماعت اسلامی نے اصولی موقف اپنایا ہے اور آئینی ترمیم کے حوالے سے ہم یہ پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ اسے مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی بالادستی کے حوالے سے اگر تمام سیاسی پارٹیوں میں احساس پیدا ہوجائے تو ملک آگے بڑھ سکتا ہے، جماعت اسلامی عوامی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے اور عوام کے حقوق کے لیے کوششیں جاری رکھے گی۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ جماعت اسلامی ان کا اپنا گھر ہے، انہوں نے کئی برس جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے سیاسی جدوجہد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک موجودہ حالات میں کسی آئینی ترمیم کا متحمل نہیں ہوسکتا اور نہ ہی موجودہ حکومت جو دھاندلی سے وجود میں آئی ہے کو یہ حق حاصل ہے کہ ترمیم کے نام پر آئین کی تدفین کرے۔ ملک کی معیشت تباہ حال ہے، بلوچستان جل رہا ہے، مسنگ پرسن کا مسئلہ بلوچستان سے پھیل کر پنجاب تک آگیا ہے، کے پی میں بھی بدامنی ہے اور ان حالات میں حکومت ایک اور بحران پیدا کرنے کے درپے ہے۔ انہوں نے جماعت اسلامی کے موقف کی تحسین کی اور کہا جماعت اسلامی اخلاقی لحاظ سے قدآور سیاسی جماعت ہے جس کی عوام قدر کرتے ہیں۔

تازہ ترین

September 20, 2024

سینیٹ خارجہ امور کمیٹی کی بیرون ملک پاکستانی قیدیوں کے اہل خانہ کے لیے سہولت ڈیسک کے قیام کی  تجویز

September 20, 2024

اسلام آباد ٹریفک پولیس کےآگاہی ونگ کی جانب سے طالبات کی کیلئے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز G-8 میںایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد

September 20, 2024

‏ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی زیر صدارت کرائم کے حوالے سے سواں زون کے افسران سے اہم اجلاس۔

September 20, 2024

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے سابق صدر و رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر عارف علوی نے منصورہ میں ملاقات کی

September 20, 2024

میاں محمد اسلم کا ملک گیر ممبر سازی مہم کے سلسلے میں اسلام آباد کی یونین کونسل آئی ٹین کے دورہ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی