کراچی (آئی ایم ایم)ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کا رات گئے تھانہ بلوچ کالونی کے علاقے منظور کالونی اور اطراف میں کومبنگ/سرچ آپریشن کیا گیا۔کومبنگ/سرچ آپریشن کی نگرانی ایس ڈی پی او محمودآباد کر رہے تھے۔کومبنگ/سرچ آپریشن جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کیا جارہا تھا۔
کومبنگ/سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی۔بائیو میٹرک تلاش ڈیوائسز کی مدد سے متعدد مشتبہ اشخاص کی ویریفیکیشن / تصدیق بھی کی گئی.کومبنگ/سرچ آپریشن میں افسران و جوان، انٹیلیجنس اسٹاف، تلاش ڈیوائس آپریٹرز اور لیڈیز اسٹاف اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔